بیدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم کی جانب سےپولیس کانسٹیبل اور پی ایس آئی کیلئے درخواست دئیے اُمیدواروں کیلئے پہلا اورینٹیشن پروگرام کا کامیاب انعقاد’ دو ماہ مفت کوچنگ مع قیام و طعام کیلئے بیدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم کا اعلان

بیدر۔26/جولائی۔(محمد امین نواز)۔ ڈاکٹرمقصود چندا صدر بیدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم (MRF)کے بموجب حکومت کرناٹک نے اپنے محکمہ پولیس میں مخلوعہ پولیس کانسٹیبل سول (CPC) کی چار ہزار (4000) اور پولیس سب انسپکٹر سول (PSI) کی 402 جائدادوں پر تقررات کرنے کا اعلامیہ (Notification) جاری کیا ہے۔ کانسٹیبل کے اہل امیدوار (2nd PUC/12th Passed)‘جبکہ PSI کے اہل امیدوار (گریجویشن یا ڈگری ہولڈر) اپنی آن لائن درخواست داخل کئے ہیں۔ان کیلئے چند ذمہ داران ملت نے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ملت کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے ایک ماہ قبل ”بیدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم۔ MRF“ تشکیل دیا ہے۔ یہ فورم تقررات آئندہ تمام مراحل جیسے ٹریننگ، کوچنگ و دیگر ضروری کاروائی میں بھر پور مدد کرنے کا ایک واضح منصوبہ رکھتا ہے۔اسی مقصد کے تحت فورم کی جانب سے تمام درخواست دے چکے اُمیدوراوں کا پہلا اورینٹیشن پروگرام بروز اتوارالعزیز آڈیوٹیوریم‘شاہین کیمپس شاہین نگر بیدر میں انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام میں بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے جناب قیصر صاحب بنگلور‘اقبال صاحب بیت المال گلبرگہ‘ ایس ایم جاگیر دار ریٹائرڈ لیکچرر‘عبدالصمد ریٹائرڈ اگریکلچر آفیسر‘ڈاکٹر محبوب مُلاسرسی کاروار‘ڈاکٹر متین سرسی کاروار نے تمام اُمیدواروں کا ٹسٹ لیا اور انھیں اہم باتیں بتاتے ہوئے تربیت دی۔فورم کی جانب سے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بیدر ضلع اور اس کے اطراف و اکناف کے تمام اُمیدوار جو مذکورہ بالا عہدوں کیلئے درخواست داخل کرچکے ہیں ان کیلئے دو ماہ کی کوچنگ کلاسس مع قیام وطعام مفت شروع کی جائے گی۔قیام و طعام کی ذمہ داری ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات نے قبول کرلی ہے۔اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے کوچنگ کیلئے کنڑا‘ انگریزی‘ہسٹری‘ جغرافیہ‘وغیرہ کیلئے ماہرین کی خدمات دینے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی کی جانب سے بھی فزیکل انسٹراکٹر کی خدمات دینے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹڑمقصود چندا صدر MRF, Bidar و دیگر اراکین عاملہ شکیل احمد جنرل سکریٹری، ڈاکٹر عبد القدیر صاحب،محمد آصف الدین میڈیا انچارج (ایم آر ایف)‘ سہیل احمد،سفیان ہاشمی،شعیب، عامر صاحب، فیاض حاحب،، سلطان سیٹھ، سمیع سیٹھ، احمد سیٹھ، مبشر سیٹھ، عبد المنان سیٹھ، نثار احمد، محمد معظم، عبد الستار انجینئر، اعجاز الحق، عبد القادر صاحب، حامد قادری، عامر ایڈوکیٹ و دیگر اراکین فورم موجود تھے۔ اجتماعی طور پر تمام دردمندان ملت خصوصاً علماء کرام، ائمہ مساجد، مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے پر خلوص اپیل کی ہے کہ وہ ملت کے نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کیلئے درخواست دے چکے امیدواروں کو اس دو ماہ کی مفت مع قیام طعام کوچنگ کیلئے ترغیب دیں، یہ ہمارا ملّی فریضہ ہے، اس موقع کو سنجیدگی سے لیں اور اس اہم کام میں اپنا مثبت، فعال اور نتیجہ خیز رول ادا کر نے اقدام کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے اس نمبرپر9986724932 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories