محترمہ مہر افروز صاحبہ کو پی ایچ ڈی تفویض کی گئی

محترمہ افروزہ خانم یعقوب خان پٹھان (افروزہ خانم کاٹھیواڑی) المعروف مہر افروز(قلمی نام) کو کرناٹک یونیورسٹی دھارواڈ کے نوٹیفکیشن۔رجسٹر نمبر 550/2023/2024 بتاریخ 29/08/2023 ،ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D.)کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔آپ کے مقالے کا عنوان ” ڈاکٹر مقصود حسنی کی شخصیت اور ان کے ادبی کارناموں میں عنصر تصوف” ہے۔جسے انہوں نے محترمہ ڈاکٹر شکیلہ بانو گور ی خان، ریسرچ گائیڈ اور کو آرڈینیٹر، شعبہئ اردو و فارسی، کرناٹک یونیورسٹی،دھارواڑ کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔معروف کالم نگار پروفیسر اعظم شاہد صاحب نے محترمہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کئے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی ہے –

Latest Indian news

Popular Stories