نوجوانوں میں جسمانی قوت کے ساتھ روحانی ارتقاء بھی ضروری بگدل میں نوجوانوں کی تہنیتی پروگرام سے محمد اقبال غازی کا خطاب

بیدر۔28/جنوری۔نوجوان قوم ملک و ملت کا مضبوط سہارا ہے‘ ان کی سہی نہج پر تربیت انسانیت کو نفع پہنچاتی ہے۔ اگر یہ نوجوان غلط راہ پر گامزن ہوتے ہیں تو نتیجہ تاریک نظر آتا ہے۔ان خیالات کا اظہار برادر محمد اقبال غازی (ممبر صولیڈ ریٹی یوتھ مؤمنٹ)نے پاور ہاؤس جیم بگدل میں ایک تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے ریاست تلنگانہ میں منعقدہ باڈی بلڈنگ شو میں حصہ لینے والے محمد سلمان اور محمد صلاح الدین قریشی کو مبارکباد پیش کی۔موصوف نے کہا کہ نوجوان جسمانی قوت کے ساتھ اپنا روحانی ارتقاء بھی کریں‘کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو روحانی قوت بھی عطا کی ہے۔ اگر روحانی ارتقاء کمزورہوتی ہے تو انسان کا تعلق اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ سے کمزور ہوتا ہے۔ اور آخرت کی جوابدہی کا احساس بھی ختم ہوجاتا ہے۔آخر میں انھوں نے ایس وائی ایم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ خالص نوجوانوں کو مقصد ِزندگی سے آشنا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اور ملک و ملت کی تعمیر نو میں اہم رول ادا کرنے میں فرقہ ورانہ ماحول میں آپسی محبت و بھائی چارگی کی فضا کو بہتر بنانے میں اپنا رول اداکرتے ہوئے اجتماعیت کا مضبوط حصہ بننا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بعدازاں شال پوشی و گلپوشی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرجناب عبدالصمد‘محمد سہیل احمد‘محمد سمیع الدین پٹیل‘محمد ملتانی مغربی‘حافظ محمد حنیف صاحب‘ کے علاوہ محمد ضیا الدین قریشی (صدر ایس وائی ایم) محمد آکف الدین (صدر ایس آئی او بگدل و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!