علی عدنان
ہندوستان کی متعدد بھگوا تنظیموں اور ان سے جڑے لاکھوں کروڑوں لوگوں کا پارٹیشن کے وقت سے یہ خیال ہے کہ پوسٹ پارٹیشن انڈیا یعنی پاکستان کے قیام کے بعد کے ہندوستان میں مسلمانوں کو غیر مسلموں کے برابر ووٹنگ کا حق ملنا غیر مناسب ہے۔ وقتاً فوقتاً اْن لوگوں کی جانب سے دبے لفظوں میں ہی سہی یہ آواز اٹھتی رہتی ہے۔ اور دبے لفظوں میں ہی کیوں اٹھتی ہے؟ اس کا جواب ہے ہمارے ملک کا آئین، ہمارا سمویدھان جو ہمارے ملک بھارت کو ایک "سیکولر” ملک قرار دیتا ہے، ایک ایسا ملک جہاں مذہب و ملت کی بنیاد پر اس کے باشندوں میں کسی بھی طرح کی تفریق نہیں کی جا سکتی۔ اب چونکہ کسی بھی طرح کی تفریق نہیں کی جا سکتی لحاظہ ووٹنگ کا حق بھی برابر ہی ہوگا۔
مگر ذرا سوچئے اگر کچھ ایسے حالات پیدا کر دیے جائیں کہ مسلمانوں کے ووٹ کی قیمت ہی ختم ہو جائے، ان کے ووٹ بلکل غیر فیصلہ کن ہو جائیں، تو اس طرح بھی اوپر بیان کیے گئے مقصد کی حصولیابی کی جا سکتی ہے۔ یعنی یہ بلکل و?سی ہی حالت ہوگی کہ آپ کے پاس پانچ سو روپے کا ایک نوٹ ہے، آپ اس پر نازاں ہیں مگر بازار میں اسکی قیمت کچھ نہیں، کوئی دکاندار یے نوٹ لینے کو تیار نہیں۔
یہ آئیڈیا ہمارے ذہین اور دور اندیشی بھگوا خیر خواہ کے ذہن میں برسوں پہلے آگیا تھا اور انہوں نے اس ماڈل پر محنت شروع کر دی تھی۔
اسی ماڈل کا ایک اہم حصہ ہے مسلمانوں کی ایک الگ پارٹی یعنی "اپنی پارٹی”.
گزشتہ ۰۷ سالوں کے سیاسی حالات کا جائزہ لیں تو یہ دیکھا جا سکتا ہے کے اس میں مسلم ووٹ بینک نے ایک اہم رول ادا کیا ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے مختلف طریقوں سے اس ووٹ بینک کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔ مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان سب کے باوجود ہم اپنی اس پوزیشن کو قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے استعمال نہ کر سکے۔ ایسا بھی نہیں کہ ہمنے اپنے ووٹ کے بدلے اْن سے کچھ نہیں لیا۔ کچھ باتیں جن کی ہم نے شدّت سے ضرورت محسوس کی و ہم نے ان سے منظور کروائی بھی۔ مثلاً ہم نے یہ چاہا کے ہم اپنے محللوں میں چھوٹے موٹے قانون کی خلاف ورزی کرینگے، ہماری گلیوں میں نوجوان بغیر لائسنس دنا دن موٹر سائیکل دوڑایا کرینگے، ہم نے چاہا کہ بقرعید پر ہم گلیوں میں قربانی کرینگے اور نالیوں میں خون بہنے دینگے، ہم اپنے محللوں میں غنڈے پالیں گے، جن دیہاتی علاقوں میں ہم کثیر تعداد میں ہونگے وہاں ہم ممنوع پرندوں اور جانوروں کا شکار کرینگے وغیرہ وغیرہ۔ اور دوسری جانب کچھ چوٹی موٹی غیر ضروری باتیں تھیں جن پر ہم نے بہت زیادہ سنجیدگی نہیں دکھائی جیسے کہ تعلیم، صاف صفائی وغیرہ۔ ان نام نہاد سیکولر پارٹیوں سے ہماری ایک شکایت یہ ہے کہ انہوں نے ایک ماں کی طرح ہماری فکر نہیں کی،جس طرح ایک ماں بچّے کو زبردستی کڑوی دوائی یہ ک? کر پلاتی ہے کہ یہ تمہاری صحت کے لیے ضروری ہے، یہ تمہیں پینا ہی پڑیگا۔ بحرحال، خلاص? یہ ہے کہ گزشتہ ۷۰ سالوں کی سیاست میں مسلم ووٹ بینک ایک مسلسل موضوع بحث بنا رہا۔
ذرا سوچئے، وہ جنہیں آپ کی محض موجودگی تک پسند نہیں وہ آپ کے ووٹ کا زیرِ موضوع ہونا اور فیصلہ کن ہونا کیوں کر پسند کرینگے۔
پچھلے کچھ سالوں بلخصوص کچھ مہینوں سے ایک مخصوص پارٹی اپنے آپ کو مسلمانوں کی پارٹی ثابت کرنے میں مصروف ہے اور ان لوگوں کا نعرہ یہ ہے کہ جب یادو کی اپنی پارٹی ہو سکتی ہے، کرمیوں اور برہمن کی اپنی اپنی مخصوص پارٹی ہو سکتی ہے تو مسلمانوں کی کیوں نہیں ہو سکتی؟ یہ کہتے ہیں کہ جن انتخابی حلقوں میں مسلم آبادی ۳۰-۴۰ فیصد یا اس سے زیادہ ہے وہاں ہم با آسانی اپنی پارٹی کو جیت سے?مکنار کر سکتے ہیں اگر سارے مسلمان ایک طرف ہو کر "اپنی پارٹی” کو ووٹ کریں۔
یہ لوگ اس بات کو سمجھنے کو تیار نہیں ہیں اس طرح ووٹوں کا ہندو مسلم لائن پر بٹوارا ہوگا، جو کہ کسی بھی طرح اقلیت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ بیشک موجودہ زمانے میں بھی ووٹوں کا مذہبی لائن پر بٹوارا ہے لیکن ابھی محض ۲۰ سے ۲۵ فیصد ووٹر ہی اس لائن پر ووٹ کرتے ہیں۔ یعنی اگر ۱۵ فیصد مسلم آبادی کو ہٹا کر بات کی جائے تو ۸۵ غیر مسلموں میں سے ساٹھ ابھی بھی ہندو مسلم والی لائن پر ووٹ نہیں کر رہے ہیں۔ ہاں بے شک یہ ساٹھ فیصد لوگ بھی کسی نہ کسی مخصوص لائن پر ہی ووٹ کر رہے ہیں جیسے کہ ذات پات اور علاقائیت وغیرہ۔ یہاں پر یہ بات سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کسی بھی مذہبی اقلیت کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ اکثریت کے اندر کچھ غیر مذہبی تقسیمات ہوں۔ لیکن جب آپ مذہب کے حساب سے ووٹ کرنے کا رواج قائم کریں گے تو ظاہر ہے اْن پر بھی اسکا اثر ہونا واجب ہے۔ آپ کیوں نہیں سمجھتے کہ یادو کی الگ پارٹی، جاٹوں کی الگ پارٹی ہونا اور مسلمانوں کی الگ پارٹی نہ ہونا ہی ہمارے حق میں ہے۔
میں ایک تازہ ترین معاملہ کے ذریعے یہ بات آپ کو سمجھاتا ہوں، گزشتہ ۲۹ دسمبر کو ایک خبر پر میری نظر پڑی کہ اْتر پردیش میں پولیس اْن گاڑیوں کا چالان کر رہی ہے جن کو دیکھنے سے انکے مالکان کی ذات کا پتہ چلتا ہے۔ یعنی جو لوگ اپنی گاڑیوں پر ٹھاکر، راجپوت، جاٹ وغیرہ لکھواتے ہیں ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ غور کریں، جو حکومت مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا ایک بھی موقع نہیں گنواتی وہ ذات پات کی تقسیم کیوں مٹانا چاہتی ہے؟ ظاہر ہے کہ وہ سماج کا بٹوارا مذہب کی بنیاد پر چاہتے ہیں نہ کہ ذات پات کی۔ اپنی پارٹی بھی تو یہی چاہتی ہے۔ ہے نا؟ اللہ جانے صرف چاہت ایک ہے یا لوگ بھی ایک ہیں۔
مسلمانوں کی الگ اپنی پارٹی کی وکالت کرنے والوں سے جب آپ سیکولر ووٹوں کی تقسیم کی بات کریں گے تو وہ آپ کو گزشتہ انتخاب کے کچھ اعداد و شمار کی ایک فہرست پکڑا دینگے اور کہینگے کہ دیکھیے اور بتایئے کہ کس سیٹ پڑ اپنی پارٹی کی وجہ سے آپ کی سیکولر پارٹی حاری ہے؟ یعنی وہ کون سی سیٹ ہے جہاں بھاجپا اور سیکولر پارٹی کے درمیان ووٹوں کا فرق اپنی پارٹی کو ملے ووٹ سے کم یا برابر ہے؟ ایسے لوگ شاید اپنی کمتر فکری صلاحیت کی وجہ کر نہیں سمجھ پاتے?ا سمجھ کر بھی کسی منصوبے کے تحت نہ سمجھنے کی قسم کھا رکھی ہے کہ ووٹوں کی جس تقسیم کی بات کی جا رہی وہ کسی ایک حلقے تک محدود نہیں رہتی بلکہ اسکا اثر دور تک ہوتا ہے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اسکا اثر آپ کو اسی وقت دیکھنے کو مل جائے۔
جب آپ اْن سیٹوں پر جہاں آپ کی آبادی ۳۵-۴۰ فیصد یا اس سے زیادہ ہے، اس بات پر قادر ہیں کہ آپ ایک طرفہ ووٹ کر کے مسلمانوں کو متحد کرنے کی بات کرنے والی پارٹی کو جیت دلہ دیں تو وہ یعنی اکثریت، اْن سیٹوں پر جہاں انکی آبادی فیصلہ کن ہے، ہندوؤں کو متحد کرنے والی پارٹی کو ووٹ کیوں نہ دیں جب کہ وہ اس بات پر قادر ہیں اور یے کام انکے لیے آسان تر ہے۔ کیوں کہ آپکو یہ معرکہ سر کرنے کے لیے اپنی مکمّل آبادی کو تیار کرنا ہوگا جب کہ اْن کو یعنی اکثریت کو اپنی پچاس فیصد یا اس سے بھی کم آبادی کو ہی اس بات پر آمادہ کرنا ہوگا۔
مسلم ووٹ کا کسی بھی مسلم بینر تلے یکجا ہونا کسی بھی طرح مفید نہیں ہو سکتا۔ آئیے اس بات کو ایک تجزیہ کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ ملک کے مختلف صوبوں میں مسلم آبادی کا تناسب یکساں نہیں ہے اور اس میں بھی اگر انتخابی حلقوں کے حساب سے دیکھا جائے یہ تناسب بہت ہی زیادہ غیر یکساں یا غیر مساوی ہے۔ بہرحال، آسانی کے لیئے کچھ دیر یہ فرض کر لیتے ہیں کہ مسلم آبادی کا پھیلاؤ کچھ اس طرح ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں کی اسمبلی میں ۱۵ فیصد سیٹ کسی مخصوص مسلم پارٹی کے پاس ہے اور اسی طرح ملک کی پارلیمنٹ میں بھی ۱۵ فیصد سیٹ اسی پارٹی کے پاس ہے۔ لیکن قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اس کا اثر بقیہ ۸۵ فیصد سیٹ پڑ کیا ہوگا؟
موجودہ دور میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس خوب صورتی سے اکثریت کو اقلیت سے ڈرایا گیا ہے۔ اور وہ بھی تب جب کہ اقلیت ایک ہزار ٹکڑوں میں ٹوٹی ہوئی ہے۔ ان حالات میں جب آپ ایک مخصوص پارٹی جو کہ مسلم اتحاد کی بات کرتی ہو کو اپنی پارٹی بتائیں گے تو کیا اکثریت کو اس بات پر منانا اور زیادہ آسان نہیں ہو جائیگا کہ وہ بھی ہندو ایکتا کی بات کرنے والی پارٹی کو ووٹ دیں؟ کیا اکثریت کو یہ کہ کر ورغلایا نہیں جائیگا کہ دیکھو انہوں نے پورے ملک میں مسلم ایکتا کی بات کرنے والے کو ووٹ دینا شروع کر دیا اور تم ابھی بھی کانگریس اور مختلف علاقائی پارٹیوں کے چکر میں پڑے ہو
لحاظہ، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان ۱۵ فیصد سیٹ کہ مقابل بقیہ ۸۵ فیصد سیٹوں میں سے ساٹھ فیصد?ا اس سے زیادہ سیٹ اس پارٹی کے پاس چلی جائینگی جن کو آپ کی موجودگی پسند نہیں۔ اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سرکار اسی کی بنتی ہے جس کے پاس سیٹ زیادہ ہوں، لہٰذہ ساری جدّو جہد کے بعد سرکار اْن کی ہی بنیگی۔
یعنی یہ ویسے ہی حالات ہونگے کہ ہمارے پاس ووٹنگ کا حق تو ہے اور ہم اسکا استعمال بھی بخوبی کر رہے ہونگے لیکن یہ بلکل بے اثر اور لا معنی ہوگا۔ یعنی وہی حالات کہ آپ کے پاس ۵۰۰ کا نوٹ ہو لیکن بازار میں اسکی کوئی قیمت نہ ہو۔
لحاظہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم جذبات کی جگہ عقل سے کام لیں، حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا، ہمارے گرد ایک ایسا ماحول تیار کیا جائیگا کہ ہم عقل کا دامن چھوڑ جذبات سے کام لیں، اور آپ جانتے ہیں کہ وہ اس بات پر قادر ہیں۔(یو این این)




