شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کی جانب سے طلباء کے لئے خصوصی پیشکش معاشی حالت سے کمزور و لاک ڈاؤن سے متاثر NEET کا امتحان دینے والے طلباء کے لئے5کروڑ روپیے کی اسکالر شپ کا اعلان

بیدر۔20/اکتوبر۔(محمدامین نواز)۔الحمدللہ امسال NEETکے امتحان میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے تاریخ رقم کی۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن ادارہ ہذا کی سرپرستی میں NEETکے امتحان میں دو طلباء نے ملکی سطح پر 9واں اور85واں مقام (رینک)حاصل کرکے ادارہ کا سر فخر سے بلندکیا ہے۔ طالبِ علم کارتک ریڈی نے ریاستِ کرناٹک کی تاریخ میں پہلی بار اول مقام حاصل کیا ہے اور طالبِ علم محمد ارباز احمد نے سوم رینک حاصل کیا ہے۔انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ امسال 400طلبہ NEETکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں فری داخلہ کے اہل ہوئے ہیں۔ اس تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ گزشتہ10سال میں 1900سے زائد شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر سے NEETامتحان کامیاب کرکے ڈاکٹرس بن چکے ہیں۔اس پُر مسرت موقع پر ادارہ ہذا کے چیئرمن نے NEETکی تیاری کے لئے کل ہند سطح پر بیدر سمیت 40مراکز کے ان طلباء کے لئے 5کروڑ روپیے کی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے جن کے والد کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے ہیں انھیں صد فیصد رعایت دی جائے گی۔شاہین گروپ آگ انسٹی ٹیوشنس کے وہ طلبہ جن کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات کمزور ہوگئی ہو اور کرونا وباء کے باعث ان کی پڑھائی متاثر ہوئی ہو اور اس وجہ سے وہ NEETامتحان کلئیر نہ کرسکیں ہوں ان NEETریپیٹرس کے لئے NEETکے مارکس کی بنیاد پر خصوصی اسکالر شپ کی پیش کش ہے تاکہ وہ یکسوئی سے پڑھائی کرکے نمایاں کامیابی حاصل کریں اور ادارہ کا نام روشن کریں۔ شاہین ادارہ جات کے تمام پی یو کالجس کے NEET رپیٹرس طلباء سے جو داخلہ کے خواہشمند ہیں وہ ادارہ ہذا کے40مراکز میں سے اپنے قریبی مرکز سے رابطہ قائم کریں‘جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے NEETکا امتحان نہیں دیا ہے یا NEETکلئیر نہیں کرسکے ہیں وہ فوری طورپر ادارہ کے ٹول فری نمبر18001216235یا ہماری ویب سائیٹ www.shaheengroup.orgپر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ شاہین ادارہ جات بیدر سے 2013؁ء سے2020تک گورنمنٹ کوٹہ سے فری میڈیکل نشستیں حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد دجِ ذیل ہے۔ 2013؁ء میں 89طلباء‘2014؁ء میں 93‘2015؁ء 111میں طلباء ‘2016؁ء میں 152طلباء‘ 2017؁ء میں 201طلباء‘ 2018؁ء میں 304طلباء 2019؁ء میں 327طلباء اور2020؁ء میں 400سے زائد طلباء نے سرکاری کوٹہ میں فری میڈیکل نشستیں حاصل کی ہیں۔اس طرح ریاستِ کرناٹک میں شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے اب تک1900طلباء نے سرکاری کوٹہ میں فری میڈیکل نشستیں حاصل کی ہیں۔ریاستِ کرناٹک میں اس طرح کا ریکارڈ رکھنے والا مفرد ادارہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جو طلباء NEET میں رینک حاصل کرنے کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلہ‘کالج کا انتخاب‘نشستوں کا انتخاب اور داخلوں کے سلسلہ الجھن اور اس کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو شاہین داراہ جات بیدر کی جانب سےNEETکے ماہر کونسلرس کے ذریعہ کل ہند سطح پر ایسے طلباء کی مفت رہنمائی و کونسلنگ کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔طلباء سے گذارش ہے کہ اس لنک https://www.shaheengroup.org/mbbs-mentor/ پر جائیں۔

Latest Indian news

Popular Stories