کتوں سے پھیلنے والا نیا کورونا وائرس!

کرونا آے دن انسانیت کو نئے نئے چیلنجس سے دوچار کر رہا ہے۔ ہر چند دنوں بعد کرونا کی کوئی نہ کوئی نئی قسم دریافت ہوجاتی ہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق کلینکل انفیکشیس ڈزیززجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق نے بتایا کہ کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف ہو گیا ہے۔

ملائیشیا کی ریاست ساراواک کے اسپتال سے نمونیا کے 301 مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے، جن میں سے 8 نمونوں میں کینائن کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس وائرس میں ساخت تبدیل ہونے والی جینیاتی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو اس سے قبل سامنے آنے والے کینائن وائرسوں سے الگ ہے۔ یہ قسم 2017 اور 2018 میں اسپتال میں زیر علاج نمونیا کے مریضوں میں سامنے آئی۔ اگر اس نئی قسم کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ کورونا وبا کی آٹھویں قسم ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس کی7 ایسی اقسام سامنے آ چکی ہیں جو انسانوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔ جن میں چار بخار اور زکام کی وجہ بنتی ہیں جبکہ تین اقسام جان لیوا ہیں جن میں سارس، مرس اورکووڈ 19 شامل ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories