اے میرے پیارے بیٹے !

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

ہر شخص کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد نیک بنے ، اللہ تعالیٰ کی فرماں بردار ہو ، اسے دین اور دنیا کی بھلائی حاصل ہو ، وہ مکروہاتِ زمانہ سے محفوظ رہے اور اسے عروج و اقبال حاصل ہو _ اس کے لیے وہ اسے وقتاً فوقتاً سمجھاتا بُجھاتا ہے ، نصیحتیں کرتا ہے ، دنیا کے اُتار چڑھاؤ سے آگاہی دیتا ہے اور کام یاب زندگی کے گُر بتاتا ہے _

زیرِ نظر کتاب ‘یا بُنَیَّ’ (اے میرے پیارے بیٹے!) ایسے ہی چند پند و نصائح کا مجموعہ ہے _ یہ نصیحتیں کرنے والے انبیاء ہیں ، رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ گرامی ہے ، صحابۂ کرام اور صحابیات صالحات ہیں ، خلفاء ہیں ، فقہاء ہیں ، صلحاء ہیں ، بزرگانِ دین ہیں ، آخر میں علامہ اقبال اور مولانا مودودی کی نصیحتیں بھی ، جو انھوں نے اپنے بیٹوں کو کی تھیں ، درج کی گئی ہیں _

یہ مختصر سی کتاب نئی نسل کے لیے قیمتی نصیحتوں کا خزانہ ہے _ یہ اس قابل ہے کہ اسے والدین اپنے بچوں کو تحفے میں دیں ، گھریلو اجتماعات میں اسے پڑھ کر سنائیں اور بچوں کو ان پر عمل کی تلقین کریں _

اسے جناب ظفر اللہ خاں نے مرتب کیا ہے اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے اشاعتی ادارے White Dot Publishers نے شائع کیا ہے _ مرتّب اور ناشر دونوں اس خدمت پر مبارک باد کے مستحق ہیں _

…………………………………………….
نام کتاب : یا بُنَیّ
مرتب : ظفر اللہ خاں
صفحات : 72، قیمت :50 روپے
ناشر : وہائٹ ڈاٹ پبلشرز نئی دہلی
رابطہ نمبر :
+91-8447622919

Latest Indian news

Popular Stories