بیدر۔18/اپریل۔لوک سبھا عام انتخابات- 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج 5 واں دن ہے۔ 18 اپریل کو بیدر-07 لوک سبھا عام انتخابات کے حلقے سے 10 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔امیش ولد گنڈوراؤ پانڈرے نے غیر جماعتی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ دتو ولد تکرام نے بی ایس پی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔سدھاکر ولد وینکٹ راؤ نے بھارت لوک سیوا پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔مہیش ولد مانکپا گورنالکر نے آر پی آئی پارٹی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔امبداس ولد سوپنا نے بہوجن بھارت پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔دتپا ولد کرشنپا نے راشٹریہ سماج پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔روف ولدعبدالغنی نے پرہار جن شکتی پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔بی جے پی امیدوار بھگونت کھوبا نے آج دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے حامی بنڈپا قاسم پور نے بھگونت کھوبا کی جانب سے ایک کاغذات نامزدگی جمع کرائے بی جے پی پارٹی نے آج تین کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔18 اپریل کو 10 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی تنقیح 20 اپریل کو ہوگی اور 22 اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے ڈپٹی کمشنر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 16 اپریل سے اب تک 24 امیدواروں نے کل 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
بیدر-07 لوک سبھا عام انتخابات:18 اپریل کو 10 کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے
By y admin



