(چنئی) اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جشن عالمی یوم اردو تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں ڈاکٹرامان اللہ ایم بی کو بیسٹ اردو پروفیسر اوارڈ بررائے ۳۲۰۲ء تفویض کیا گیا۔عالمی یوم اردو اور تقریب برائے اعزاز بروز ۹/نومبر۳۲۰۲ء کو بیت المال کنونشن ہال میں منعقد کیا گیا۔اس تقریب میں ڈاکٹر امان اللہ کو ان کی قابلیت اور صلاحیت کے پیش نظر نیز آپ کی تحقیقی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ اردو پروفیسر برائے ۳۲۰۲ء یہ قابل قدر اعزاز پیش ہوا۔یہ اوارڈ جناب جنجی مستان صاحب وزیر برائے اقلیتی بہبود و وقف، حکومت تمل ناڈو کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں مسلم لیگ کے سابق ممبر پارلیمان و موجودہ چیرمن وقف بورڈ جناب عبد الرحمان صاحب، وڈو تلے چروتے کٹچی کے صدر و ممبر پارلیمان جناب ڈاکٹر تول۔تروماولون، پروفیسر ڈاکڑ ایم ایچ جواہر اللہ، ایم ایل اے، جناب نواز غنی، ممبر پارلیمان کے علاوہ، پروفیسر سید سجاد حسین، سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیو رسٹی، جناب اے محمد اشرف، چیرمین، میاسی اردو اکادمی چنئی، ڈاکٹر عماد الدین، ڈائرکٹر ٹامپکال، جناب منیر الدین شریف، سکریٹری، تمل ناڈو بیت المال، جناب محمد حنیف کاتب، خازن، اومیت، چنئی بطور مہمان شریک رہے۔ ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کا تعلق مدراس، تمل ناڈو سے ہے۔ آپ نے جنوبی ہند کی اولین درسگاہ دارالعلوم لطیفیہ سے تعلیم کی حاصل کی۔ ایم اے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مدراس یونی ورسٹی سے حاصل کرنے کے بعد شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونی ورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طالب علمی ہی سے مطالعہ کا ستھرا ذوق رہا ہے۔ آپ کے متعدد مضامین و مقالات ملک کے موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو کرقارئین سے داد و تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ آپ کی تصانیف میں ’تمل ناڈو کے ممتاز عربی مدارس اور ان کی ادبی کہکشاں‘، ’اردو نظم اور نثر کی تدریس‘،’اردو ڈراما‘،’گنجینہئ حکمت‘، ’اردو زبان پر علاقائی اثرات‘،’مخزن حیات‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔’اردو تخلیقات کے تمل تراجم‘ تمل سے اردو اور اردو سے تمل زبان میں ترجمہ کا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ متعدد اردو افسانوں کا تمل میں اور تمل کی مختلف کہانیوں کا اردو میں آپ نے ترجمہ کیا ہے۔ تمل ادب کا شاہکار ’تروکرل‘ کا اردو ترجمہ بھی آپ نے کیا ہے۔ تمل ناڈو کے مختلف تعلیمی و ادبی اداروں و انجمنوں کے آپ معزز رکن بھی ہیں۔ آپ کی تعلیمی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں مدراس یونی ورسٹی نے ’لائف ٹائم اچھیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔ آپ کی نگرانی میں اب تک ۷۲ ایم فل کے طلباء کو ڈگریاں تفویض ہوچکی ہیں۔ ۴ پی ایچ ڈی اسکالر آپ کے زیر نگرانی تحقیقی کام کر رہے ہیں۔ علاقائی ادب پر تحقیقی کام ہنوز جاری ہے۔تحقیقی خدمات کے اعتراف میں یوم اساتذہ کے موقع پر ۹۱۰۲ء میں ’بیسٹ ریسرچر‘ ایوارڈآپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔تمل ناڈو ٹکسٹ بک کارپوریشن کی نصاب ساز کمیٹی کے معزز رکن کی حیثیت سے اردو کتب کی تیاری میں پیش پیش رہچکے۔اردو غزل سے متعلق تمل اور انگریزی میں مضامین شائع کئے ہیں۔
انجمن ابنائے قدیم شعبہ عربی فارسی و اردو کے آپ سکریٹری ہیں۔ اس انجمن کے تحت اہم ادبی اجلاس، مذاکرے اور مباحثے منعقد کرتے ہیں۔ ’تمل ناڈو میں اردو صحافت‘، ’اردو زبان پر دیگر علاقائی زبانوں کے سماجی و لسانی اثرات‘،’اردو میں لوک ادب کی روایات‘،’اردو کا غیر افسانوی ادب ۰۶۹۱کے بعد‘ جیسے موضوعات پر قومی سیمینار منعقد کیے ہیں۔آپ کی مرتب کردہ کتاب ’اردو میں انشا پردازی: روایت، مسائل و امکانات‘ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔ تمل ناڈو میں اردو کے فروغ کے حوالے سے سر گرم ہیں۔