نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے دونوں پہلوانوں نے اسی ہفتے دوسری بار کانگریس صدر سے ملاقات کی ہے اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال بھی مسٹرکھرگے کی رہائش گاہ پر موجود تھے اس ملاقات سے اب یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پہلوانوں کو میدان میں اتار رہی ہے۔اس میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹرکھرگے نے خود ٹویٹ کیا، "چک دے انڈیا، چک دے ہریانہ۔ دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے ہمارے باصلاحیت چیمپئن ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا سے 10 راجہ جی مارگ پرملاقات۔ ہمیں آپ دونوں پر فخر ہے۔دونوں پہلوان اس سے قبل مسٹر کھرگےکے ساتھ ساتھ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے بھی ملے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ یہی ہے۔




