بیدر۔11/ستمبر۔سال 2024-25 میں محکمہ اقلیتی بہبود نے معروف اداروں کے ذریعے بنگلور شہر میں تعمیر کردہ حج بھون میں IAS، KAS امتحان سے پہلے کے امتحان کی تربیت کے لیے اقلیتی امیدواروں کو 10 ماہ کی رہائشی تربیت فراہم کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ31/اگست2024 ملتوی کرتے ہوئے 20/ستمبر2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔ مزید معلومات محکمہ کی ویب سائٹ ://sevasindhu.karnataka.gov.in اور https://gokdom.kar.nic.inاور ضلع اقلیتی بہبود محکمہ، پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔مولانا آزاد بھون،گرو نانک جھیراتا چکپیٹ رنگ روڈ، ایل آئی جی اور ایم آئی جی کالونی بیدر -585401 پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کرکے ضلع اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔