‘اگنی پتھ’ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان، کہا کہ ایسے فیصلے بعد میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں

بنگلور۔ 21/جون۔اگنی پتھ’ بھرتی اسکیم پر احتجاج کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کے بارے میں ایک بیان دیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اگنی پتھ اسکیم کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے شروع میں برے لگ سکتے ہیں لیکن بعد میں ان فیصلوں سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے اور یہ فیصلے ملک کے لیے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان دولت اور روزگار پیدا کرنے والوں اور اختراع کرنے والوں کی ہے اور وہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔ حکومت گزشتہ آٹھ سالوں سے انہیں ترقی دے رہی ہے۔یہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ اور اختراع کا راستہ آسان نہیں ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں سے ملک کو اس راستے پر لے جانا بھی آسان نہیں تھا۔ بہت سے فیصلے اور اصلاحات وقتی طور پر ناخوشگوار ہو سکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ملک ان کے ثمرات کا تجربہ کر سکتا ہے۔ اصلاحات کا راستہ ہی ہمیں نئے اہداف اور نئے عزم کی طرف لے جا سکتا ہے۔بنگلورو کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شہر ہندوستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے خوابوں کا شہر ہے۔ جدت طرازی اور پبلک پرائیویٹ سیکٹرز کا درست استعمال اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ بنگلور نے دکھایا ہے کہ اگر حکومت سہولیات فراہم کرے اور شہریوں کی زندگیوں میں کم مداخلت کرے تو ہندوستانی نوجوان کیا حاصل کرسکتے ہیں۔بنگلورو کو ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کا حقیقی عکاس بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شہر کی ترقی لاکھوں خوابوں کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ ‘ڈبل انجن’ حکومت روزی روٹی اور انفراسٹرکچر دونوں لحاظ سے شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ڈبل انجن والی حکومت ریل، سڑک، میٹرو، انڈر پاس، فلائی اوور پر کام کر رہی ہے، تاکہ بنگلور کو ٹریفک جام سے آزاد کیا جا سکے۔ ہماری حکومت مضافاتی علاقوں کو بہتر رابطے کے ساتھ جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!