بیدر۔25/جون۔(محمد امین نواز)۔ بیدر شہر میں واقع محلہ کلثوم گلی کے معروف کچہری والا خاندان کے فرد محمد رٶف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چٸیرمن منتخب ہوگٸے ہیں۔ دو افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ جس محمد رٶف الدین کچہری والا اور دوسرے بی ایم فاروق تھے۔ چٸیر من شپ کے عہدہ کیلٸے الیکشن بیالٹ پیپر کے ذریعے کیا گیا۔مختار پاشاہ ڈپٹی سکریٹری حکومت کرناٹک نے انتخابات کی نگرانی کی اور ریٹرننگ آفیسر کی خدمات کی حیثیت سے سرفراز خان نے خدمات انجام دیں۔ جناب عباس شریف نے نوڈل آفیسر رہے ۔ 14 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ محمد رٶف الدین کچہری والا کو 7 ووٹ حاصل ہوٸے اور بی ایم فاروق کو 5 ووٹ حاصل ہوٸے جبکہ 2 ووٹوں کو نا اہل قرار دیا گیا۔ اس طرح جناب محمد رٶف الدین کچہری والا ریاستی حج کمیٹی کے چٸیرمن منتخب قرار دٸیے گٸے۔ محمد رٶف الدین کچہری والے نے منتخب ہونے کے بعد آج شام 4 بجے ایک مختصر تقریب میں اپنے عہدہ کا چارج لیں گے۔




