معروف ریڈیو میزبان امین سیانی انتقال کر گئے، 91 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا

ریڈیو کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور آواز کی دنیا کے ماسٹر امین سیانی ہم میں نہیں رہے۔ امین سیانی انتقال کر گئے۔ انہوں نے 91 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس خبر کے بعد تفریحی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے رجیل سیانی نے کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امین سیانی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایچ این ریلائنس اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ان کی نماز جنازہ 22 فروری کو ادا کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی امین سیانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ امین سیانی جی کی سنہری آواز میں دلکشی اور گرمجوشی تھی جس نے انہیں نسل در نسل لوگوں کا پسندیدہ بنا دیا۔ آپ نے اپنے کام سے ہندوستانی نشریات میں انقلاب برپا کیا۔ میں ان کے انتقال پر غمگین ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!