بیدر میں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد ۔بیدر ضلع میں کوویڈ ویکسینیشن مہم بڑے پیمانے پر کامیابی سے جاری‘کوویڈ وباء کی روک تھام کیلئے بہتر نظم جاری۔ڈپٹی کمشنر

بیدر۔26/جنوری۔آج بیدر شہر کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر بیدر ضلع کے مرکزی جشن یومِ جمہوریہ ہند پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پرچم کشائی بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رامچندر آر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔پرچم کشائی کے بعد ڈپٹی کمشنر پولیس جوانوں سے سلامی لی۔پولیس جوانوں کی پریڈ کے علاوہ‘این سی سی‘اسکاؤٹ اور مدارس کے طلبہ نے پریڈ میں حصہ لیا۔اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹررامچندر آر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیدر ضلع میں حکومت کی تمام اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے اور عوام کو جہاں تک ہوسکے اس کا فائدہ پہنچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کوویڈ وبا سے مرنے والے بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرس 181خاندانوں میں فی خاندان دیڑھ لاکھ روپیے دئیے گئے اور اے پی ایل راشن کارڈ ہولڈر خاندان میں کوویڈ وباء سے مرنے والوں کے182خاندانوں میں فی خاندان50ہزارروپیے دئیے گئے۔انھوں نے کہا کہ بیدر میں کوویڈ وباء پر قابو پانے کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ کوویڈ وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔بیدر ضلع میں ویکسینیشن مہم کا پورے منصوبہ کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ کوویڈ کے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور ویکسین لیں‘اگر عوام ہمارا تعاون کرتی ہے تو ہم یقینی طورپر کوویڈ وباء سے جیت سکتے ہیں۔اس پروگرا م میں مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان‘بیدر (جنوب) کے رکناسمبلی مسٹر بنڈپا قاسم پور‘ رکن قانون سازکونسل مسٹر اروند ارلی کے علاوہ بیدر ضلع کے ایس پی مسٹر ڈی ایل ناگیش‘بیدر ضلع پنچایت کی چیف ایکزیکٹیو آفیسرمحترمہ زہرہ نسیم۔اور بیدر ضلع سطح کے عہدیداران موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories