کرناٹک میں دو گاڑیوں کے تصادم میں سات مزدور ہلاک

ببلگاوی۔3/اکتوبر۔ کرناٹک کے بیلگام ضلع میں سونڈٹی۔ھارواڑ روڈ پر دو گاڑیوں کے تصادم میں پانچ خواتین سمیت سات مزدور ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ رامدورگ تعلقہ کے گاؤں چنچنور کے کچھ کارکن جمعہ کی رات کام سے گھر واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories