آر ایس ایس کے ترجمان نے اندرا گاندھی کا ہٹلر سے موازنہ کیا

نئی دہلی۔26جون(ایجنسی)2024میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے بی جے پی نے غیرجمہوری طریقے اپنانے شروع کردیئے ہیں -اپنی9سالہ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کیلئے اب وہ برسوں سے گڑھے مردے اکھاڑنے میں مصروف ہوگئی ہے-ایمرجنسی کو کوئی بھی شخص بہترنہیں مانتا لیکن مودی حکومت جس طرح اس کے خلاف بیان بازی کررہی ہے وہ صرف ووٹ بینک کیلئے ہے-25جون 1975کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی- آج ایمرجنسی کے48سال مکمل ہونے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے میگزین پنج جنیہ نے اندرا گاندھی کا موازنہ جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر سے کیا ہے-پنچ جنیہ میگزین نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر ہٹلر اور اندرا گاندھی کی تصویر لگا کر اسے”ہٹلر گاندھی“کا نام دیا ہے- میگزین نے لکھا ہے-دو آمر، ایک ہی متن-میگزین نے لکھا-یورپ میں کئی جگہوں پر ہٹلر کے گھناؤنے جرائم کو جھٹلانے یا بھولنے پر قانونی پابندی ہے- یہ ان کیلئے زندہ رہنے کا سوال ہے-یہ بھارت میں اندرا گاندھی کی نافذ کردہ ایمرجنسی کی حالت ہے، جسے بھول جانا جمہوریت کے وجود کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے- آؤ یاد کرو وہ کہانی جو25جون 1975کی کالی رات سے شروع ہوئی تھی-
تاریخ میں کبھی نہیں بھولنے والا وقت:مودی:پی ایم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ میں ان تمام بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی اور ہمارے جمہوری جذبے کو مضبوط کرنے کیلئے کام کیا- ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش وقت، جو ان آئینی اقدار کے خلاف ہے جن پر ہمیں فخر ہے-
ایک خاندان نے ایمرجنسی جیسا بدنما داغ لگایا:صدربی جے پی:بی جے پی صدر جے پی نڈا نے لکھاکہ25جون1975کو ایک خاندان نے اپنے آمرانہ رجحانات کی وجہ سے ملک کی عظیم جمہوریت کا قتل کرکے ایمرجنسی جیسا بدنما داغ لگا دیا تھا- جس کی بے رحمی نے سینکڑوں سال کی غیر ملکی حکمرانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا- ایسے مشکل وقت میں میں ان تمام محب وطن لوگوں کے سامنے جھکتا ہوں جنہوں نے بے پناہ اذیتیں برداشت کر کے جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد کی-

Latest Indian news

Popular Stories