آر ٹی سی ملازمین 31 دسمبر سے ہڑتال پر رہیں گے

بیدر۔17/دسمبر۔کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 31 دسمبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دی ہے، ریاستی حکومت سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو خاص طور پر نئے سال کے موقع پر تکلیف ہونے کا خدشہ ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن، کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور نارتھ ویسٹرن روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔ ان کے مطالبات میں 36 ماہ سے زیر التواء 1750 کروڑ روپے اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 306 کروڑ روپے کے ڈی اے کی ادائیگی شامل ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یکم جنوری 2024 سے ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کی جائے۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر دنیش گنڈو راؤ نے 14 دسمبر کو ریاستی حکومت کی جانب سے ان کی طرف سے ایک عرضی وصول کی اور تیقن دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ ان کے مطالبات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories