” انتقال ” اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

بیدر۔30/جولائی۔جناب سید ذوالفقار ہاشمی مرحوم سابق رکن اسمبلی بیدر کے واقف کار حلقوں میں نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ ان کی حضرتہ والدہ صاحبہ زوجہ جناب سید ہاشم پٹیل المعروف بہ اقبال مقدم مالی پٹیل مرحوم کا بعمر 80سال کل یوم عاشورہ کی صبح انتقال پر ملال ہوگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد بیدر میں بعد نماز ظہر مرحومہ کے فرزند جناب حافظ سید عمر ہاشمی صدرنشین جامعہ ہاشمیہ بیدر کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان گنبدان سلاطین بہمنیہ کے دامن ”اشٹور“میں عمل میں آئی۔مرحومہ سید ید اللہ حسینی صاحب رائیکوڑگی کی دختر اور جناب سید بادشاہ پٹیل مرحوم چٹگوپہ کی بہو تھیں۔مرحومہ نہایت ہی نیک دیندارو صوم و صلوٰۃ کی پابند اور کنبہ پرور خاتون تھیں۔ جلوس جنازہ،نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر تلنگانہ، مہاراشٹرا، گلبرگہ، حیدرآباد،ظہیرآباد، چٹگوپہ، رائیکوڑگی، ضلع بھر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندے، دینی ملی و تعلیمی ادارے جات کے ذمہ داران کے علاوہ رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مرحومہ کے ورثہ و فرزندان حافظ سید عمر ہاشمی، سید غالب ہاشمی، سید سرفرزا ہاشمی ایڈوکیٹ، سید طالب ہاشمی، جناب طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ،سید طحہٰ ہاشمی کو پرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔ فاتحہ سیوم آج 30جولائی کو بعد نماز عصر تا مغرب جامعہ ہاشمیہ بیدر میں ختم قرآن مجید اور پیشکشی چادر گل بہ مزارمرحومہ عمل میں آئی۔ فرزندان و نبیرہ گان نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories