بیت اللہ کی زیارت اور حج کرنا ایک مسلمان کے لیے بڑی ہی شرف اور سعادت مندی کی بات ہے۔ہر سال لاکھوں زائرین اپنے دل کے ارمانوں کو پورا کرنے کے لیے بیت اللہ پہنچتے ہیں اور ساتھ ہی لاکھوں وہ ہوتے ہیں جو انتظامی مجبوریوں کی وجہ سے اپنے ہی وطنوں میں موقعہ کے انتظار میں دعاؤں میں مصروف ہوتے ہیں۔
گزشتہ ایک دو سالوں میں آئے وبائی مرض نے جہاں انسانیت کو معاش،صحت اور دیگر بہت سے میدانوں میں بڑی حد تک متاثر کیا ہے وہیں زیارت بیت اللہ اور حج بیت اللہ کے نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔
امسال حالات میں کچھ بہتری کے سبب مسلمانان عالم اس انتظار میں تھے کہ سعودی انتظامیہ کی جانب سے کچھ رخصت کا اعلان ہوگا اور ہم بیت اللہ کی زیارت کا شرف حاصل کریں گے لیکن گزشتہ روز سعودی حکام نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امسال حج بیت اللہ کے لئے کوئی بھی غیر عرب نہیں آ پائے گا۔سعودی کے شہری ہی صرف حج کریں گے اور وہ بھی محدود تعداد میں،شرائط کی پابندی کے ساتھ۔ ساٹھ ہزار کی تعداد میں سعودی شہری ویکس ن لگوا کر اور نیگیٹیو رپورٹ کے ساتھ حج کر پائیں گے۔
سعودی حکام کے اس فیصلہ کی مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات اور نزاکتوں کو دیکھتے ہوئے یہ مناسب فیصلہ ہے۔
حج بیت اللہ کے منتظر افراد کے لیے بڑی خبر ! سعودی حکام نے کیا بڑا اعلان




