انڈین ایئر فورس بیدر و ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیدرکے تاریخی قلعہ میں آج یعنی 30 /اگست اور 31 اگست کو بیدر شہر کی عوام اور طلباء کے لیے ایئر شو پرو گرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایئر شو پروگرام کے موقع پر قلعہ میں واقع شاہین فوڈ کورٹ کی جانب سے بیدر کی عوام اور طلبہ کیلئے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک فوڈ فیسٹیول کے طور پر بہترین و شاندار نظم کیا گیا ہے تاکہ آسمانوں میں جوش، زمین پر ذائقہ کا لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہو۔ شاندار ایئر شو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھانوں کا مزہ لیں! شاہین فوڈ کورٹ آپ
سب کا استقبال کرتا ہے۔