اسکول کے لڑکے نے ٹیچر کی پٹائی کے بعد خودکشی کر لی

کرناٹک: ایس ایس ایل سی کے ایک 16 سالہ طالب علم نے اسکول کے اساتذہ اور عملے کی پٹائی کے بعد زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

متوفی ادے کمار تعلقہ کے مشتور گاؤں میں رہتا تھا اور ٹچکل کے قریب آداشا ودیالیہ میں پڑھتا تھا۔ لڑکے کے والدین نے بتایا کہ اسے پیر کو اسکول میں مارا پیٹا گیا۔ افسردہ ہو کر ادے کمار این وڈہالی گیا، جہاں اس نے چوہے مار نے کا زہر خریدا، اسے پانی میں ملا کر پی لیا۔
ادے کمار گھر پہنچنے پر الٹیاں کرنے لگے، اور اس کے والدین اسے مرباگل کے ایک سرکاری اسپتال لے گئے، جہاں سے اسے بنگلور کے وکٹوریہ اسپتال ریفر کیا گیا۔ چہارشنبہ کی صبح اس کا انتقال ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories