مرکزی حکومت کی جانب سے پدم شری ایوارڈکیلئے شاہ رشید احمد قادری بیدر کے انتخاب پرشاہین ادارہ جات بیدر کی جانب تہنیت پیش کی گئی

بیدر۔29/جنوری۔(محمد امین نواز)۔شہرہ آفاق بیدری دستکاری صنعت کے بینالاقوامی شہرت یافتہ بیدری دستکار جناب شاہ رشید احمد قادری کومرکزی حکومت کی جانب سے پُر وقار ایوارڈ ”پدم شری“ کیلئے منتخب کرنے پر آج شاہین ادارہ جات بیدرکی جانب سے منعقدہ دو روزہ نیشنل کانفرنس زکوٰۃ و اوقاف کے پہلے اجلاس میں جناب ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر اور جناب کے رحمن خان سابق مرکزی وزیر کے ہاتھوں شاہ رشید احمد قادری کو گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر ایم شاہد صاحب‘ جناب سید اکمل رضوی صاحب ایڈوکیٹ کرناٹک ہائی کورٹ‘ جناب سید احمد ضیاء الدین صاحب کینڈا‘مولانا خالد رشید فرنگی محلی لکھنؤ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘پروفیسر اسلم پرویز صاحب سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی‘ جناب عبدالمنان سیٹھ صاحب کانگریسی قائد دیگر معزز شخصیات موجودتھے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ بیدری دستکاری صنعت جو 6سو سال قدیم دستکاری صنعت ہے جسے بین الاقوامی سطح پر منفرد پہچان ہے۔ بیدری دستکاری سے ہمارا شہر ساری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ آج ہم سب کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے کہ ہمارے شہر کے معروف و ممتازبین الاقوامی شہرت یافتہ بیدری دستکار جناب شاہ رشید احمد قادری صاحب کو مرکزی حکومت کی جانب سے پدم شری ایوارڈ 2023کا اعلان کیا گیا ہے۔شاہ رشید احمدقادری نے بیدری دستکاری کو دنیا بھر میں حکومت ہندکی جانب سے متعارف کرانے کیلئے نمائندگی کی ہے۔ انھوں کئی بیرون ممالک کا دورہ کیا ہے اور ان پرابھی تک7افراد نےPh.Dکی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!