- بیدر۔ 15/مئی۔ ایک صالح نوجوان شیخ عمران ولد شیخ جعفر مرحوم ساکن زمستان پور بیدر(عمر40سال) کا دوروزہ علالت کے دوران کل شامبید رکے ایک اسپتال میں انتقال پرملال ہوگیا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔شیخ عمران کی نماز جنازہ درگاہ حضرت سید شاہ عبداللہ حسینی گودڑ بنی میں آج 15/مئی 2026ء جمعہ کی صبح 8:30بجے اداکی گئی۔ نماز جنازہ سید عتیق اللہ حسینی نے پڑھائی۔ بعدازاں احاطہ درگاہ حضرت سیدشاہ عبداللہ حسینی گودڑبنی، شیونگر(شمال)، بیدر میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ اور 2چھوٹے چھوٹے لڑکے شامل ہیں۔نماز جنازہ اور تدفین میں شہر بیدر اور زمستان پور کےرشتہ دار اور دوست احباب کے علاوہ زندگی کے مختلف میدانوں سے وابستہ ہستیوں اور افرادنے شرکت کی۔ شیخ عمران اپنی والدہ محترمہ کے انتہائی خدمت گزار فرزند تھے۔ کاروباری حلقوں میں بھی ان کی ایمانداری اور کاروبارسے لگاؤ دونوں کو پسند کیاجاتاتھا۔وہ سینئر صحافی جناب سید یداللہ حسینی کے بڑے دامادتھے۔شیخ عمران کیلئے دعائے مغفرت کی گذارش کی گئی ہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 9341865463پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
شیخ عمران کاسانحۂ ارتحال، دُعائے مغفرت کی گزارش




