ڈاکٹر داؤد محسن کو صدمہ

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

بنگلور۔28/مئی۔رجسٹرارکرناٹک اردو اکادمی کی پریس نوٹ کے بموجب آج بروز منگل بتاریخ 28 مئی 2024 الصباح فجر کے وقت کرناٹک اردو اکادمی کے رکن ڈاکٹر داؤد محسن صاحب کی والدہ ماجدہ ”محترمہ حلیمہ بی صاحبہ“ کی رحلت کی خبر سن کر بہت تکلیف محسوس ہوئی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اور اسی روز سہ پہر تین بجے ان کے آبائی وطن بیون ہلی میں نمازِ جنازہ و تدفین عمل میں آئی۔ یقینا والدہ کا سایہ سر سے جب اُتر جاتا ہے تو انسان خود کو بالکل تنہا محسوس کرتا ہے۔ مولانا محمد علی قاضی، صدر و اراکین اور رجسٹرار و عملہ، کرناٹک اردو اکادمی ڈاکٹر داؤد محسن صاحب کے اس غم و درد میں برابر کا شریک ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحومہ کے حق میں دعا گو ہے کہ اللہ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ڈاکٹر صاحب اور دیگر اہلِ خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔

Latest Indian news

Popular Stories