پاکستان کے علاقے پنجاب میں ویکسن نہ لگانے پر سم کارڈ بلاک

دنیا بھر میں کورونا کی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے ویکسینیشن کی مہم کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ہر کسی کا یہی ماننا ہے کہ کرونا کو روکنے کے لئے ویکسینیشن ہیں مددگار ثابت ہوگی۔ لہذا ہر ملک میں الگ الگ طریقوں سے عوام کو ویکسینیشن کی طرف سے ابھارا جا رہا ہے۔

خبروں کے مطابق پاکستان کے علاقے پنجاب میں 12 جون سے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کی تیاریاں کچھ اس طرح کی گئی ہیں کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کردی جائے گی
ساتھ ہی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں پر مزید چھ پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا کے تدارک اور ویکسینیشن کا عمل تیزکرنے کیلئے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔

ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جبکہ 12جون سے پنجاب بھر میں 18سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب کے اہم مزارات کے باہر موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مکمل کرونا مریضوں کی تعداد 938,737 ہے۔ جبکہ 873,543 صحتیاب اور 21,576 اموات ہوے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories