بگدل (بیدر)۔13/اگست۔(پریس نوٹ)۔طلبہ کو تعلیم کے میدان میں ایک کورس کو اپنی صلاحیتوں اور دلچسپی کے مناسبت سے انتخاب کرنا اور اس کورس میں مہارت حاصل کرنا چاہیے، اس بات کا اظہار محمد مبین (ماسٹر آف کمپیوٹر آپلیکشن) نے دسویں جماعت کے طلباء سے مخاطب کرتے ہوے کہا، موصوف نے پی،یو،سی (آرٹس، کامرس، و سائنس)آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ کورسیس پر تفصیل سے پی پی ٹی کے ذریعے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔ اور طلباء کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے، اس ورکشاپ کے ذریعے بہت سے کورسیس سے روشناس کرایا گیا، موصوف نے کہا کہ بہت سے طلباء اپنی معاشی حالات کمزور رہینے کی وجہ سے اعلی تعلیم میں داخلہ نہیں لیتے، ایسے طلباء کے لئے حکومت کی جانب سے اسکالرشپ دیا جاتا ہے اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ اس ورکشاپ کا آغاز محمد معظم علی کی قرآت کلام پاک سے ہوا، اور محمد زبیر غازی (صدر مقامی ایس آئی او بگدل)نے افتتاحی کلمات میں اس ورکشاپ کی اہمیت بتاتے ہو ئے کہا کہ آج بہت سے طلباء پریشان ہے کہ انہیں کس کورس میں داخلہ لینا چاہیے، صحیح کورس کا انتخاب نہیں کرنے کی وجہ سے طلباء اعلی تعلیم میں ناکامیاب ہو تے ہیں، اور وہ تعلیم سے دوری اختیار کر لیتے ہیں، موصوف نے کہا کہ ایس آئی او مسلسل تعلیم کے میدان میں کئی سالوں سے کام کر رہی ہے، اور تعلیمی اداوروں میں اخلاقی ماحول کو فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہے، اسی احساس کے پیش نظر اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر محمد زبیر غازی، محمد مبین، محمد زبیر، محمد شاکر محمد شار وخ و دیگر طلباء اس ورکشاپ میں موجود تھے۔
ایس آئی اوبگدل کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء کے لئے کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقا د
By y admin




