بنگلور۔8/جنوری۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ ملک کے بیشتر حصوں میں ایویئن انفلوئنزا پھیلنے کی اطلاعات کے درمیان کرناٹک کے ضلع جنوبی کنڑا میں چھ کووں کی لاش ملی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وائرس سے مرنے والے پرندوں کی شناخت کے لئے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ریاست کے وزیر صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر کے. سدھاکر نے تصدیق کی کہ جنوبی کنڑا ضلع میں چھ کووں کی موت ہوگئی ہے اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ برڈ فلو سے بچاؤ کے لئے سرحدی اضلاع میں احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ باور کیا جاتا ہے کہ جنوبی کنڑا ضلع کیرالہ کی سرحد سے ملحق ہے۔ کیرالہ کے دو اضلاع کوٹئیم اور الپپوزہ برڈ فلو کے پھیلنے کی وجہ سے تباہی قرار دیئے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر کرناٹک نے کیرالہ بارڈر کے چار سرحدی اضلاع کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ محکمہ افزائش مویشیان سے چلنے والے محکمہ نے وزارت ماحولیات‘جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے مشورے کے بعد جنوبی کنڑا، اُڈپی، میسورو، کوڈاگو اضلاع کو ایک الرٹ جاری کیا۔
کرناٹک میں چھ کووں کی موت ہوگئی، نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے’برڈ فلو کے پیش نظر سرحدی اضلاع میں ہائی الرٹ
By y admin




