بیدر۔10/ستمبر۔پسماندہ غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا خاص خیال رکھا جائے۔ ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولات اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر ایشوربی کھنڈرے نے کہا کہ طلباء کی تعلیمی ترقی کے لیے اساتذہ اور والدین کے ساتھ عوام کی شرکت ضروری ہے۔ بیدر تعلقہ کے کمٹھانہ گاؤں میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، درج فہرست ذاتوں کے بہبود کے محکمہ بیدر کی جانب سے درج فہرست قبائل کی پری میٹرک لڑکیوں کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح کیااس عمارت کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اسکولوں میں،تدریسی سامان،کھیل کا میدان،باورچی خانے پینے کا پانی،کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کی گرانٹ میں اس سال بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 125 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو انگریزی اور سوشل سائنس جیسے مضامین ریسورس پرسنز سے پڑھانے اور ترقی کے لیے پرائمری سطح کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ بیدر جنوب حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر بیلداڑے نے اس موقع پر کہا کہ ہاسٹلز میں طلباء کی حفاظت کو اہمیت دی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے اور کیمپس کی دیواریں تعمیر کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریشا بدولے،امرت راؤ چمکوڈ، چیئرمین ڈسٹرکٹ گیارنٹی گرانٹس اتھارٹی،گرام پنچایت صدر روی کمار،ضلع شیڈیولڈ کاسٹ ویلفیئر آفیسر بیدر شیومانپا اور گاؤں کے قائدین کشال راؤ یابا، مانک راؤ پاٹل،شیوکمار سمیت عوام کے ارکان اور محکمہ کا عملہ موجود تھا۔