اقلیتی طلبہ کے لیے خصوصی اسکیم: بی ایڈ طلبہ سے درخواستیں مطلوب

بیدر۔ 4 / دسمبر ۔ اقلیتی طلبہ کے لیے سال 26 – 2025 کی خصوصی تعلیمی امدادی اسکیم کے تحت بی ایڈ کورسز میں زیرِ تعلیم اہل طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں سوا سندھو پورٹل کے ذریعے 31 دسمبر 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار این سی ٹی ای سے منظور شدہ سرکاری، نیم سرکاری یا نجی اداروں میں بی ایڈ کے طالب علم ہونے چاہئیں۔ مزید رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 8277799990 یا ضلع اقلیتی بہبود دفتر بیدر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories