ڈاکٹر مہر افروز دھارواڈ کرناٹک ۔ انڈیا
امتحان کا نام سنتے ہی خوف طاری ہوجاتا ہے۔کچھ لوگوں کی تربیت اسطرح ہوتی ہے وہ امتحان کے نقطہء نظر سے ہی سارا سال تیاری کرتے ہیں ۔کچھ لوگوں کو فکر ہی نہیں ہوتی کہ جب جو ہوگا دیکھا جائیگا والا مزاج لیکر سارا سال کھیل کود اور موج مزے میں اڑا دیتے ہیں ۔
یہ دونوں نکتہ نظر انتہائی خطرناک ہیں ۔
علم کا حصول زندگی کا رخ بدلنے کے لئے ہو نہ کہ امتحان کی تیاری کے لئے ۔امتحان ایک سنگ میل ہے جو اس راہ میں آتا ہے جس کی منزل مقصود انسان سازی و کردار سازی ہوتی ہے ۔
اقراء کا لفظ دینے والے قرآن کریم کے ماننے والے آج پڑھائی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔اقراء کے ساتھ سمجھ لگی ہے ۔پھر اقراء کے ساتھ لکھنا بھی لگا دیا گیا ہے ۔پڑھ کر سکھا کر اور عمل کر کے تدریس کا عملی مجسم خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی ذات مکرم تھی ۔اور انکے امتی ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم اس سنت کو نہ صرف اپنائیں بلکہ اس پر عمل پیراء بھی ہوں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی دوسری حدیث جو واضح طور پر امت مسلمہ کے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے ،وہ ہے ” علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے” ۔دنیا کا پہلا اسکول حضور اکرم نے اصحابِ صفہ کی شکل میں مسجد نبوی کے صحن میں شروع کیا۔جس کے معلم خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تھے ۔حضور کے بعد اس مشن کو امۃ المومنین حضرت عائشہ نے اپنا لیا اور تقریباً تین ہزار سے زاید اصحابہ و صحابیات کی تعلیم و تربیت فرمائی ۔
آپ کی اگلی حدیث یہ کہتی ہے ” علم حاصل کرو چاہے اسکے لئے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے ” یہ علم قرآن، احادیث، فقہ و دین کا نہیں تھا۔بلکہ نئی دریافتیں تھیں ۔حضور کے زمانے تک کاغذ، کے بننے اور بنانے کا رواج عرب میں موجود نہیں تھا ۔قرآن کو کھجور کی چھال، دباغت کیا گیا چمڑا یا مٹی کی تختیوں پر لکھ کر محفوظ کیا جاتا تھا۔کاغذ سازی چین میں شروع ہوئی اس علم کو حاصل کرنے حضور نے صحابہ کو چین تک سفر کرنے کی بات کہی ۔مطلب آج کی سائینس اور ٹیکنالوجی کا جوبھی علم ہے اسے حاصل کرنا حضور کی اس حدیث کی رو سے ضروری قرار دیا جاسکتا ہے ۔
ہمارے اس مضمون کا عنوان یس یس ایل سی امتحان کی تیاری ہے ۔
دین کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے دنیاوی علوم کا حاصل کرنا ضروریات زندگی کے لئے اور جدید زمانے کو سمجھنے کے لئے از حد ضروری ہے ۔دس سال کی اسکولی تعلیم کے بعد یہ پہلی بورڈ امتحان ہے، جو ایک طالب علم کو دینی پڑتی ہے، تاکہ اس کی عمر کا ایک سنگ میل طےہو اور اس کی قدر پیمائی ہوکہ کتنا علم اس نے اپنے اندر ان دس سالوں میں اتار لیا ہے ۔آپ تمام لوگوں کے امتحانات پچیس مارچ سے شروع ہونے جارہے ہیں جس کا ٹایم ٹیبل کچھ یوں ہے
پہلا پرچہ
25 مارچ ۔۔۔زبانِ اول یعنی اردو وقت دس بجے صبح سے لیکر دیڑھ بجے تک ۔دورانیہ تین گھنٹے پندرہ منٹ، سبجیکٹ کوڈ 12۔ مارکس ہیں سو 100۔ جبکہ 125 مارکس کا پرچہ ہے 25 مارکس آپ کے انٹرنل رکھے گئے ہیں
دوسرا پرچہ
27 مارچ ۔۔۔سماجی سائینس وقت صبح دس بجے سے دیڑھ بجے تک۔ دورانیہ سوا تین گھنٹے ۔سبجیکٹ کوڈ ہے 85
مارکس 80 ہیں۔ جبکہ آپ کے بیس 20 مارکس انٹرنل سے آتے ہیں ۔
تیسرا پرچہ
تیس 30 مارچ۔ وقت دس بجے سے دیڑھ بجے تک۔ سوا تین گھنٹے۔ سائینس کا ہے جس کا سبجیکٹ کوڈ ہے 83
آپ کے مارکس ہیں 80 جبکہ آپ کو 20 مارکس انٹرنل کے لیے رکھے گئے ہیں ۔
چوتھا پرچہ
دو 2 ایپریل سن دوہزار چوبیس کے دن علم ریاضی یعنی حساب کا ہے جس کا سبجیکٹ کوڈ 81 ہے
وقت دس بجے صبح سے دیڑھ بجے تک سوا تین گھنٹے کا دورانیہ جبکہ آپ کے مارکس 80 ہیں ۔20 مارکس آپ کے انٹرنل رکھے گئے ہیں ۔
پانچواں پرچہ
4 ایپریل کے دن کنڑی ہے جوکہ آپ کی دوسری زبان کا پرچہ ہے ۔یہ دس بجے شروع ہوگا اور 12.45 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ دورانیہ 2.45 منٹ کا ہے
سبجیکٹ کوڈ 62 ہے مارکس 80 ہیں انٹرنل 20 مارکس رکھے گئے ہیں ۔
چھٹا پرچہ
چھ 6 اپریل کے دن انگریزی کا ہے ۔جو کہ آپ کی تیسری زبان ہے ۔سبجیکٹ کوڈ 31 ہے
دس بجے سے 12.45 یعنی پونے تین گھنٹے کا ہے ۔آپ کے مارکس 80 ہیں اور انٹرنل 20 مارکس رکھے گئے ہیں۔
اب زرا آئیں امتحان کے پیٹرن کی طرف نگاہ ڈالیں ۔
پہلے معروضی سوالات کی تعداد 20 ہوا کرتی تھی جس کو گھٹا کر 8 کردیا گیا ہے اور نقل کے امکانات کو کم کردیا گیا ہے ۔
اس مرتبہ زیادہ لکھنے کی طرف زور ہے اور وقت کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے سوالات کا پیٹرن کچھ اسطرح سے ہوگا
1 یم سی کیوز MCQS 6×1=6
2 ایک مارکس کے سوالات 9×1= 9
3 دو مارکس کے سوالات 15×2=30
4 تین مارکس کے سوالات 10×3=30
5 چار مارکس کے سوالات 5×4= 20
6 پانچ مارکس کے سوالات 1×5=5
کل 46 سوالات کے لئے سو100 مارکس ہونگے
پہلے چھ سوالات کے علاوہ مارکنگ کہیں بھی نہیں کرنی ہے .ہر سوال کا جواب لکھنا ہے
یہاں پرچے میں معروضیت کو کم کرکے انفرادی جواب لکھنے، لکھنے کی مشق کی جانچ اور انفرادی تخلیقیت کو بڑھاوا دیا گیا ہے ۔حافظہ پر زور کم ہے بلکہ سمجھ، ادراک اور اظہار پر پرچہ کا انحصار بہت زیادہ ہے ۔اسلئے زبانی یاد کرنے یا طوطے کی رٹنے سے زیادہ مضمون کو سمجھ کر پڑھنے اور اسے اپنے الفاظ ،زبان اور بہتر پیرایہ میں اظہار کرنے کو زیادہ مواقع دئے گئے ہیں ۔
2020 سے پہلے کے یس یس یل سی پیٹرن میں اسباق کو زیادہ اہمیت دی جاتی تھی اور عنوانات پر مارکس کا توازن کیا جاتا جبکہ اب تھیم کے حساب سے توازن کیا جارہا ہے
مثلاً زباندانی کے تھیمز
نثر مارکس 40 + نظممارکس 30 + صرف نحومارکس 15 + مضمون نویسی مارکس 5 + ذخیرہء الفاظ مارکس 10 ۔۔۔۔۔یہ تھیمز ہونگے ۔کل مارکس ہونگے 100.
سائینس کے تھیمز
کیمیسٹری + فزکس + بیالوجی + زوالوجی + ماحولیات
سماجی سائینس کے تھیمز
تاریخ + جغرافیہ + معاشیات + شہریات + سماجیات
علم ریاضی کے تھیمز
ارتھمیٹک + الجبراء + ہندسہ یا جیومیٹری + ٹرگنامیٹری + گراف
اسطرح تھیمز پر سوالی پرچے کا کل توازن برابر کیا گیا ہے ۔
اسلئے ہمیں تھیم کے حساب سے پڑھنا ہے کہ کس عنوان کے تحت کتنے مارکس آئیں گے ۔
پڑھائی کیسے کی جائے
ہمارے پاس کل پچاس سے 45 دن کا وقفہ ہے چھ مضامین ہیں تو ہر مضمون کو ہمیں کم از کم چھ دن کا دورانیہ دینا ہے اور تمام ابواب کو شروع سے آخر تک پڑھنا ہے
سوالات عام طور پر دوقسم کے ہوتے ہیں
- فیکچول سوالات، Factual Question حقایق پر مبنی ہوتے ہیں جنکا جواب ہمیں یاداشت سے لکھنا ہوتا ہے. اسلئے ان کے جوابات کا ہمیں یاد رکھنا اور یاد کرنا بہت ضروری ہے ۔
کانسپچول Conceptual Questions یعنی جن کا بنیادی تصور ہمیں سمجھنا ہے اور اس سوال کا جواب لکھنا ہے ۔یہاں برزبانی یاداشت کم کام آتی ہے آپ کا مواد کو سمجھنا اور سمجھ کر سوال کی گنجایش کے تحت ضروری جواب لکھنا بے حد ضروری ہے ۔
امتحان کی تیاری اپنی جگہ اہم ہے مگر کس طرح تیاری کی جائے اس کی حکمت عملی بہت زیادہ ضروری ہے ۔
ہمیں ان آخری 45 دنوں میں روزانہ کم از کم چھ سے سات گھنٹے کی پڑھائی کرنا بے حد ضروری ہے ۔
اس کا ایک اندازہ” ٹایم ٹیبل اسطرح بنایا جاسکتا ہے
پیر ۔۔صبح سات سے آٹھ ۔۔۔انگریزی ۔آٹھ سے نو حساب
پیر شام چھ سے سات سائینس
سات سے آٹھ سماجی سائینس
آٹھ سے نو کنڑی
نو سے دس اردو
گیارہ سے پہلے سو جائیں
اپنی سہولت اور دلچسپی کے حساب سے مضمون کو اوپر نیچے یا آگے پیچھے کیا جاسکتا ہے ۔
آپ کی منصوبہ بندی اپنے بڑے بھائی بہن / والدین / استاد / دوست سے ڈسکس کرکے مناسب تبدیلی لاسکتے ہیں ۔مگر جو بھی سرپرست آپ کا ہو وہ روزانہ کی بنیاد پر آپ پر نگاہ رکھنے والا اور آپ کو درست راہ دکھانے والا ہو اس کو ہم مینٹر کہہ سکتے ہیں ۔
- امتحان کی تیاری میں ڈسپلن بہت ضروری ہے
بنا ڈسپلن کے آپ کی محنت بیکار ہے - ڈسپلن کے ساتھ آپ کا مسلسل محنت کرنا وہ بھی بنا رکے 45 دن تک بلا کسی ناغہ کئے، بہت اہم اور ضروری ہے ۔
- اپنی صلاحیت کتنی ہے اس کا اندازہ کرلیں تاکہ محنت پر کتنا زور لگے اور کتنا وقت صرف ہو اس کا رخ طے کیا جاسکے ۔
- خود پر یقین یعنی سیلف کانفیڈنس Self Confidence کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔
- کیا، کتنا، کب اور کیسے پڑھا جائے اسکی منصوبہ بندی Stratagy بنا لی جائے ۔
- آپ کے روزانہ کے پڑھنے کا ٹایم ٹیبل مقرر کرلیا جائے اور اس ٹائیم ٹیبل پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔
- اپنے کسی بڑے، ٹیچر / بھائی / بہن / والدین میں سے کوئی ایک / چچا یا ماموں یا خالہ جو آپ کی فکر کرنے والے ہوں مخلص ہوں ۔انکو اپنا نگراں کار یا مینٹر Mentor مقرر کرلیں ۔تاکہ وہ آپ کی پڑھائی اور ٹائم ٹیبل پر گہری نظر رکھیں اور آپ کو درست فیڈ بیک دیتے ہیں انکو اعتماد کے ساتھ اپنی پریشانی بانٹ لیں، تاکہ وہ آپ کو بروقت درست صلح دیتے رہیں ۔اور آپ کو اپنے ٹریک سے ہٹنے نہ دیں آ پکے قوت ارادی کو کم نہ ہونے دیں بلکہ آپ کی ہمت بندھاکر آگے تیاری کرنے کا حوصلہ دیتے رہیں ۔
- آپ کے اندر خود کا قابو یا سیلف ڈیسیپلن ہو تاکہ اپنی تیاری اور محنت مسلسل رہے اور آپ کہیں بھی کسی بھی رخ سے کم زور نہ پڑیں ۔
- کبھی کبھی آپ کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے مگر اعتماد و یقین کی کمی ہوتی ہے تو آپ تیار کی ہوئی، یاد کی ہوئی چیز کو بھول جاتے ہیں ۔اسلئے یقین و اعتماد کا مسلسل بنائے رکھنا بے حد ضروری ہے ۔
ساری دنیا 20/80 کے فارمولے پر چلتی ہے ۔
بیس پرسینٹ کسان محنت سے اناج اگاتے ہیں اسی فی صد دنیا کھاتی ہے ۔بیس فی صد، انجینیر کام کرتے ہیں اسی فی صد لوگ اس کا فائیدہ اٹھاتے ہیں
آ پکی پڑھائی کا معاملہ ہے بیس فی صد آپ پڑھتے ہیں اسّی 80 فی صد لکھنے کی رفتار، قوت، اور قابلیت آپ میں موجود ہو ۔اس کے لئے خود کو تیار کریں - جو سب سے زیادہ مشکل مضمون ہےاس کو بتدریج طور پر زیادہ اہمیت دیں اور زیادہ محنت کریں ۔
- آپ اگر صبح اٹھ کر پڑھنے کے عادی ہیں تو صبح اٹھ کر پڑھیں ۔اگر رات میں دیر تک پڑھنے کے عادی ہیں تو دیر رات تک پڑھیں. عین امتحان کے دنوں میں کسی کے کہنے پر اپنی عادت کو نہ بدلیں
- یہ پینتالیس دن آپ کی قسمت بدلنے والے ہیں ۔ان پینتالیس دنوں کو ٹی وی، فون، گیمز، کھیل، دوست احباب، فضول باتوں میں بیکار نہ گنوائیں پر بری عادت کو چھوڑ کر صرف پڑھائی کی طرف متوجہ ہوجائیں ۔
- ایک سبجیکٹ کے پڑھنے کے بعد آپ کو پندرہ منٹ کا ریسٹ لینا ہے ۔اس ریسٹ میں آپ کو سونا نہیں ہے ۔بلکہ ہلکی واک کرنی ہے ۔یا پھر کمرے میں ٹہلنا ہے بس ۔باہر نہیں جانا ہے نہ فضول باتوں میں لگنا ہے ۔کبھی کبھی کام کی تبدیلی ہی ریسٹ کہلاتی ہے ۔مثلا اگر آپ ایک گھنٹے سے پڑھ رہے تھے تو بیس منٹ اسی چیز کو اپنی یاداشت کی مدد سے لکھنے کی کوشش کریں ۔
- وقت کی قدر کریں ورنہ وقت آپ کی قدر نہیں کراوئیگا
بس ایک قدم غلط اٹھا تھا راہ شوق میں
منزل مجھے تمام عمر بس ڈھونڈتی رہی ۔
وقت کی قدر کریں ایک منٹ بھی ضایع نہ کریں ۔زندگی کے تین سال دسویں، گیارھویں اور بارھویں یعنی یس یس ایل سی، پی یو سی سال اول اور دوم تین سال کی محنت، آپ تیس سال تک اس کا پھل پائیں گے ۔خود پر محنت کریں خود کو عزت دیں زمانہ آپ کو عزت دیگا، تین سال کی محنت آپ کو آنے والے تیس سال کا پھل دیگی ۔
یہ ایک اندازہ” ٹایم ٹیبل آپ کے لیے دے رہی ہوں - صبح سات بجے سے آٹھ بجے تک سائینس پڑھیں ۔
- آٹھ سے نو تک انگریزی پڑھیں
دس بجے تیاری کے ساتھ اسکول جائیں - شام سات بجے سے آٹھ بجے تک سماجی سائینس
- آٹھ سے نو تک ریاضی یا حساب
- ساڑھے نو سے ساڑھے دس تک کنڑی
ساڑھے دس سے گیارہ بجے تک اردو کو دہرالیں ۔
ہر سبجیکٹ کے لئے آپ کو چھ دن مل جائیں گے
اب عین امتحان کی تیاری کا ایک آسان گر آپ کو بتا دیتی ہوں ۔ - یم سی کیوز یعنی جواب چن کر لکھیں
پچھلے تین سال کے پرچوں سے تیس سوالات چن کر دوسو صفحات کی کنگ سائز بیاض میں لکھ لیں ساتھ میں نیچے جواب درج ہو - اب باری ایک مارکس کے سوالات کی ہوگی وہ بھی تین سال کے پرانے پرچوں سے اٹھاکر اسی بیاض میں لکھیں ساتھ میں جوابات بھی لکھتے جائیں
- دو مارکس کے سوالات انکے جوابات کے ساتھ پچھلے تین سال کے پرچوں سے اٹھاکر لکھ لیں
- چار مارکس کے سوالات پچھلے تین / چار سال کے پرچوں سے جو آئے ہیں ان سے اٹھاکر جوابات کے ساتھ لکھیں ۔
پانچ مارکس کے جو سوالات ہیں انکو بھی سابقہ پر چوں سے اٹھاکر جوابات کے ساتھ لکھ لیں ۔
اسطرح آپ کے پاس 46 × 4 = 184 سوالات کا خزانہ آپ کے پاس حاصل ہوجائیں گے ۔انکی تیاری سے آپ کی اسکول میں ہونے والی پریپیریٹری امتحان کی تیاری آسان ہوجائیگی ۔
آپ کے چار پریپیریٹری 20 فروری سے پہلے ختم ہوجائیں گے ۔
اب پریپیٹری امتحان کے جتنی سیریز ہونگیں ان سے بھی سوالات اٹھا کر اسی بیاض میں ہر مضمون کے لحاظ سے اوپر دئے گئے انداز سے لکھتے جائیں گے ۔ہوسکتا ہے اس دوران آپ کی دوسو صفحات کی کنگ سائز نوٹ بک بھر جائیگی ۔تو آپ کو دوسری خرید لینی ہے اور ہر مضمون کے چار پرپیریٹری پیپرس کے تمام تر سوالات جوابات کے ساتھ لکھنے ہیں ۔اسکا ایک فائیدہ ایک ہوگا ۔آپ کے پورے اسباق کا پورے مضامین کا اعادہ ہوجائیگا اور 46 سوالات کے لئے 184 سوالات دو مرتبہ آپ لکھ لیں گے ۔اس سے آپ کی لکھنے کی رفتار بڑھ جائیگی ۔آپ کو جوابات ازبر ہوجائیں گے آپ کی خود اعتمادی بڑھ جائیگی، آپ کی امتحان دینے کی قوت ارادی اور ہمت سوگنا بڑھ جائیگی ۔ یہ امتحان کی اصل تیاری ہوگی ۔
اب آخری تیاری ہے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ۔ - اسٹریس سے خود کو بچائیں۔
- دھوپ میں گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں ۔
- ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے بالکل دور رہیں نارمل پانی دن میں کم از کم تین لیٹر ضرور پئیں
- زیادہ چائے یا کافی مت پیئں کہ اس سے تیزابیت یا ایسی ڈی ٹی بڑھ جاتی ہے
- کھٹی چیزیں نمک، کچی کیریاں، املی اچار کھانے سے پرہیز کریں ۔
- سادی چیزیں کھائیں، کم کھائیں
چھ گھنٹے کی نیند پوری لیں، کم کم نہ سوئیں ۔زیادہ بھی مت سوئیں ۔ آپ کو ان چالیس دنوں میں صرف پڑھنا اور لکھنا اور چیزوں کو یاد رکھنا ہے گھبرانا نہیں ہے ۔ - ہوسکےتو نماز کی پابندی کریں ۔پڑھنے بیٹھنے سے قبل وضو کرلیں ۔تنہا کمرے میں بیٹھیں ٹی وی اور فون اپنے کمرے سے دور رکھیں ۔
- ربی زدنی علما، علماً کثیرا و علماً نافع کی دعا پڑھتے ہوئے ابتداء کریں ۔
- آخری بات ہم ہر کام کی نیت کرتے ہیں ۔جیسے وضو کی نیت، نماز کی نیت، روزہ کی نیت، اچھے کام کی نیت تاکہ اللہ آپ کی نیتوں کو قبول کرکے اس کا اجر دے ۔پڑھنے سے پہلے اپنی نیت کرلیں آپ کس مقصد سے پڑھائی ج
- کر رہے اور خود کو کیا بنانا چاہتے ہیں اور قوم و سماج کی کیا خدمت کرنا چاہتے ہیں اس نیت کو ہر بار پڑھنے بیٹھنے سے پہلے دہرائیں گے تو آپ کو ایک نصب العین، زندگی کا مقصد اور جیتی جاگتی آنکھوں کا خواب مل جائیگا ۔جس سے آپ خود کو کچھ بنا پائیں گے ۔علم کا حاصل کرنے والا ابن السبیل کہلاتا ہے اور اس کا بہت بڑا ثواب لکھاگیا ہے ۔پڑھائی عبادت سمجھ کر کریں ۔
- آخر میں نیک تمناؤوں اور دعاؤوں کے ساتھ ایک قول جو ہمارے دستور ہند کے معمار امبیڈ کر نے کہا ہےلکھ کر اپنی بات کو ختم کرتی ہوں ” شکشا شیرنی کا دودھ ہے، جس نے پیا وہی دہاڑتا ہے ” اگر آپ کو اپنا مستقبل بنانا ہے قسمت بدلنا ہے تو شکشا یعنی علم کو ضرور پئیں اور شیر ضرور بنیں ۔




