18جولائی کو ایس ایس ایل سی کے امتحانات ہونگے۔8.75لاکھ طلبا شریک ہونگے- تفصیل دیکھئے

بنگلور – 21/ جون – امتحان میں ریاست بھر سے 8.75لاکھ طلبا شریک ہونگے۔ امتحانات میں شریک ہونے والے تمام طلبا کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔ اسکول کی طرف سے دئیے جانے والے نمبرات اور امتحان میں حاصل کئے نمبرات کی بنیاد پر چار گریڈ دئیےجائیں گے۔ محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈائرکٹر نے سرکلر میں واضح کیا ہے کہ امتحان میں شریک ہونے والے ہر طالب علم کو کامیاب کیا جائے گا۔ یعنی امتحان میں شریک ہونے والا کوئی بھی طالب علم ناکام نہیں ہوگا، امتحان میں شریک ہونے پر کوئی ناکام ہوتا ہے تو اس کو کامیابی کے لئے ضروری نمبرات دے کرسبھی کو پاس کیا جائے گا۔ لیکن طلبا کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ امتحان میں شریک ہو۔ 18جولائی کے امتحان کی تفصیل :حساب، سائنس، سماجی سائنس پرمشتمل ایک سوالی پرچہ ہوگا۔ جس میں ہر مضمون کے فی کس 40مارکس ہونگے یعنی سوالی پرچہ 120مارکس کا ہوگا۔ طلبا کو تینوں مضامین پر مشتمل الگ سے ایک او ایم آر شیٹ دی جائے گی ۔ جس پر طلبا صحیح جواب کے نمبر کو شیڈنگ کریں گے۔ خیال رہےکہ ایک ہی سوال کےلئے دو جوابات کی شیڈنگ نہیں ہوگی۔ دوسرا سوال پرچہ فرسٹ ، سکینڈ اور تھرڈ لینگویج پر مشتمل ہوگا۔ طلبا کو امتحان میں سوالی پرچہ حل کرنے کے لئے تین گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ طلبا OMRشیٹ کو پُر کرنے کے دوران اپنے امتحان گاہ میں موجود استاد سے جانکاری لے کر بھرتی کریں تو بہتر ہوگا۔ کیونکہ او ایم آر شیٹ کی کمپیوٹر کے ذریعے جانچ ہوگی اور اسی پر نتیجہ کا انحصار ہوگا۔ یہاں تھوڑی سی غفلت بھی طلبا کے لئے مسئلہ بن سکتی ہے۔ سبھی طلبا کو N-95ماسک دیا جائے گا۔ ایک ڈیسک پر ایک ہی طالب علم کو بیٹھنے کی گنجائش رکھی جائے گی۔ اس طرح ایک کمرے میں صرف 12طلبا کو امتحان لکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ رینکنگ اور گریڈ کس طرح ہونگے :جو طلبا امتحانات کی تیار ی میں ہیں انہیں رینکنگ اور گریڈ حاصل کرنے کا موقع دیاگیا ہے۔ ہر ایک مضمون کے 40مارکس ہونگے۔ کل 6مضمون کے 240مارکس ہوئے۔ سوالات آبجکٹیو ٹائپ کے ہونگے۔ یعنی ہرسوال پر 4آپشن ہونگے جس میں سے ایک صحیح جواب کو مارک کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ سوال غلط درج کرنے پر منفی مارکس نہیں کاٹے جائیں گے۔ ہر سوال کے صحیح جواب پر 2مارکس دئیے جائیں گے۔ یعنی کل 480نمبرات ہونگے۔ اس کے بعد اسکول کی طرف سے دئیے گئے (اندرونی ہرمضمون پر 20) 120جو ڑ کر حسب معمول 625نمبرات کے لئے امتحانات منعقد ہونگے۔ محکمہ تعلیمات عامہ نے گریڈ کے لئے مندرجہ ذیل اصول اپنائے ہیں۔ **90سے 100مارکس حاصل کرنے پر A+گریڈ **80سے 89مارکس حاصل کرنے پر Aگریڈ **60سے 79مارکس حاصل کرنے پر Bگریڈ **35سے 59مارکس حاصل کرنے پر Cگریڈ – ریپیٹرس کے لئے امتحان : گذشتہ یا اس سےقبل کےایس ایس ایل سی امتحانات میں ناکام طلبا کے لئے 40مارکس پر مبنی آپشن کے ساتھ آبجکٹیو سوالی پرچہ دیا جائے گا۔ 40مارکس کو 100مارکس میں منتقل کرتےہوئے پرچوں کی جانچ کی جائے گی اور نتیجے کا اعلان ہوگا۔ خیال رہےکہ ریپیٹرس کےلئے پاس ہونے کےلئے کم سےکم مارکس کا حاصل کرنا لازمی ہے۔ ناکام طلبا کے نمبرات پر ان کے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔ ریپیٹرس کے لئے ایک سنہرا موقع ہے جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتےہیں۔ طلبا توجہ دیں: امسال ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونے والے طلبا کم نمبرات حاصل ہونے پر دوبارہ جانچ کےلئے عرضی داخل نہیں کرسکتے۔ زیراکس کاپی نہیں ملے گی اور دوبارہ کاؤنٹنگ کے لئے بھی درخواست نہیں دے سکتے۔ یہ حکم صرف رواں سال کے لئے ہوگا۔کورونا پوزیٹیو طلبا : امتحانات میں جو بھی طلبا کورونا پوزیٹیو ہونے کی وجہ سے غیر حاضر ہونگے تو انہیں سپلمنٹری امتحانات میں موقع دیا جائے گا۔سپلمنٹری امتحانات کو منعقد کرتےہوئےمحکمہ نے غیر حاضر طلبا کو دوبارہ موقع فراہم کیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!