ریاستی سطح کا فی البدیہہ غزل مقابلہ

کرناٹک اردو اکادمی نے نو مشق اور نو آموز شعراء میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے فی البدیہہ غزل مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس کے لئے پہلا، دوسرا اورتیسرا انعام مقرر ہوا ہے جو مبلغ دس ہزار ، ساڑھے سات ہزار اور پانچ ہزار کے ساتھ تمام حصہ لینے والوں کو توصیفی اسناد بھی دی جائیں گی۔طریقہ کار یہ ہے کہ کسی مشہور شاعر کا مصرعہ طرح دیا جائے گا جس پر سات شعر مع مطلع و مقطع لکھنے ہوں گے۔ وقفہ دو گھنٹوں کا رہے گا (دوپہر 12 تا دوپہر 2 ۔ )۔ نتائج کا اعلان اسی دن کر دیا جائے گا۔ حکم حضرات تین رہیں گے جن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ شرائط: ١) حصہ لینے والوں کو چائیے کہ اپنی ایک پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ اپنا مستقل پتہ و موبائل نمبر روانہ کریں۔ ٢) اکادمی آمد و رفت کے اخراجات برداشت کرے گی جس کے لئے ٹرین سلیپر کرایہ ٹکٹ یا پھر کے۔ یس۔ آر۔ ٹی سی کرایہ ٹکٹ اکاد می کے دفتر میں جمع کروانا ہوگا۔ ٣) ظہرانہ کا انتظام اکادمی کرے گی۔ قیام کی ذمہ داری اکادمی پر عائد نہیں ہوگی۔ ٤) عمر 45 سال سے زائد نہ ہو۔ ٥) اپنا نام ، پتہ و دیگر تفصیلات اکادمی کے ای میل آئی ڈی [email protected] پر روانہ کریں۔ آخری تاریخ 19 دسمبر2026 ہے ۔ دیگر تفصیلات کے لئے منیر احمد جامیسے 9945191033 یا سید عرفان اللہ سے 8618967693 پر رابطہ کریں۔ مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی۔

Latest Indian news

Popular Stories