شاہین پی یو کالج بیدر کے طلبہ شدید سرد موسم میں 1000مستحق و ضرورت مندوں میں گرم رضاٸیاں ( بلانکٹس) اپنے جیب خرچ سے تقسیم کۓ

بیدر۔31/دسمبر۔شاہین پی یو کالج بیدر کے طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے جیب خرچ سےفلاحی خدمات آفات سماوی جیسے زلزلے ‘ سیلاب یا کویڈ مرض کے متاثرین اور لاک ڈاون سے متاٹر مستحقین اور ضرورت مندوں کی اپنے جیب خرچ سے مدد کرتے آرہے ہیں۔ اور ہر سال سرد موسم میں مستحقین اور ضرورت مندوں میں گرم رضاٸیاں ( بلانکٹس ) تقسیم کرتے ہیں

اس سال بھی بیدر میں 85 سال کے بعد انتہاٸی سرد موسم آیا ہے 9 ڈگری سردی ریکارڈ ہوٸی ہے۔ آج شاہین پی یو کالج کے طلبہ اپنے جیب خرچ سے فٹ پاتھ ‘ بس اسٹانڈ ‘ ریلوے اسٹیشن اور اسپتالوں میں1000 مستحقین و ضرورت مندوں میں گرم رضاٸیاں ( بلانکٹس) تقسیم کٸے ہیں

۔اس سال سردیوں میں طلبہ مسجد واری علاقوں میں بھی مسجد انتظامی کمیٹی کی جانب سے مستحق و ضرورت مندوں کی نشاندہی پر

مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں کے ذریعے بلانکٹس تقسیم کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!