ضلعی سطح پر دو روزہ اُردو تربیت (کلیکا چتریکے) ڈائیٹ بیدر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔رپورٹ محترمہ بلقیس فاطمہ MRP

بیدر۔17/جون۔دو روزہ تربیت آموزشی بازیابی برائے جماعت ہشتم و نہم کا باقاعدہآغاز مورخہ13/جون2022بمقام ڈائیٹ بیدر میں انچارج پرنسپال جناب ڈاکٹر محمدگُلسین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ضلع بیدر سے چار مضامین اُردو‘ ریاضی‘ سائنس اور سماجی سائنس کے اساتذہ کرام دو دن کی تربیت لینے کیلئے ڈائیٹ پہنچے۔آموزشی بازیابی تربیت کی افتتاحی تقریب کا آغاز 13/جون بوقت صبح10بجے جناب محمد اسحق صاحب ایم آر پی کی قراء تِ کلام سے ہوا‘جبکہ حمد باری تعالی محمدشکیل صاحب ایم آر پی سماجی سائنس اور نعتِ رسول ؐ محترمہ فریدہ جل کوٹے نے سنانے کی سعادت حاصل کی۔ مہمانانِ خصوصی کا والہانہ استقبال جناب شیخ مسیح الدین مددگار معلم ہائی اسکول منہلی نے کیا۔اس موقع پر تمام مہمانانِ خصوصی پودے کی آبیاری کی۔افتتاحی کلمات مسٹر لکشمن تُرّے ڈائیٹ لیکچرر نے پیش کئے۔اور محترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی اُردو نے کلیکا چتریکا (آموزشی بازیابی) کا نغمہ سنایا۔جناب محمد مقصود صاحب سنئیر ڈائیٹ لیکچرر نے اپنی تقریر میں آموزشی بازیابی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور جناب ڈاکٹر گُلسین صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں آموزشی محاصل کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ 2022-23کلیکا چتریکے سال ہے اس میں ہر بچے کے آموزشی محاصل کے حصولیابی کیلئے معلم سہولت کار کی حیثیت سے طلباء کی رہنمائی کرے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکیں اور آئندہ 2023-24سال میں وہ مکمل آموزشی محاصل حاصل کرکے اگلے نصاب کو فہم و ادراک کے ساتھ باآسانی سمجھ سکے۔مسٹرملے ناتھ سجن ڈائیٹ لیکچرر نے تمام مہمانانِ خصوصی MRPاور ضلع بھرسے آئے تمام ہائی اسکول اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں نظامت کے فرائض محترمہ بلقیس فاطمہ MRPہائی اسکول مرکندہ نے نہایت ہی ذمہ داری کے ساتھ بحسن خوبی انجام دئیے۔اس آموزشی محاصل تربیت کے نوڈل آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب لیکچرر ڈائیٹ نے تمام شرکائے پروگرام سے اِظہار تشکرکرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

بعد ازاں تمام اساتذہ کرام کو رجسٹریشن کرنے کے بعد قلم اور بیاض دی گئی۔اس موقع پر محترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی اور سید راشد صاحب ایم آرپی نے اپنا تعارف پیش کیا۔اسی طرح تما م اساتذہ کرام نے بھی اپنا تعارف پیش کیا۔محترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی اُردو نے چار گروہ کی تشکیل دئییان گروہ کے نام اُردو ادب کے ممتاز و معروف نثر نگار کے نام دئیے گئے جو اس طرح ہیں ڈاکٹر مولوی عبدالحق‘ سرسید احمد خان‘مولانا ابو الکلام آزاد‘ محمد حسین آزاد‘۔ہر گروہ میں ایک ایک قائد کو منتخب کیا گیا۔ اور پہلے دن کے کام کی ذمہ داریوں کی تقسیم عمل میں آئی اور انھیں پیپرس ڈیرائینگ شیٹ اور اسکیچ پین تقسیم کئے گئے۔ پہلے دن کے کام یہ رہے۔(1)ڈاکٹر مولوی عبدالحق…رپورٹ (2)سرسید احمد خان…فکر امروز (3)مولانا ابوالکلام آزاد…چارٹ نقل (4)محمد حسین آزاد…اُردو کے تعلیمی مسائل۔تمام اساتذہ میں پری ٹسٹ کے پیپرس تقسیم کئے گئے اور ٹسٹ لکھنے کیلئے ہدایت دی گئی۔وقفہ کے بعد”آموزشی بازیابی کی اہمیت‘ اس کے اغراض و مقاصد اور پس منظر“ عنوان پر روشنی ڈالی گئی۔مُختلف مثالوں کے ذریعے کوویڈ۔19کے بعد تعلیمی میدان میں طلباء کانقصان اکتسابی خلاء کی بھرپائی کیلئے آموزشی بازیابی سال 2022اور2023کا مقصد تفصیلی واضح انداز میں بتایا۔تمام اساتذہ سے اس مسئلہ پر گفتگو و بحث و مباحثہ ہوا‘تبادلہ خیال ہوا۔ آموزشی کے بنیادی گُر معلوم سے نامعلوم کی طرف‘ٹھوس سے مجرد کی جانب‘آسان سے مشکل کی جانب عام سے خاص کی طرف پرتوجہ دلائی گئی اور PPTکے ذریعہ سے بہترین وضاحت کی۔ محترمہ MRPکی کلاس کا اختتام ہونے پر وقفہ طعام دیا گیا۔ وقفہ کے بعد باضابطہ تیسرے سیشن کا آغاز ہوا۔

جناب سید راشد ایم آر پی نے آموزشی محاصل کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور پی پی ٹی کے ذریعے وضاحت کی۔انھوں نے بتایا کہ آموزشی محاصل سے مُراد اس میں مہارتیں‘صلاحیت‘ شمولات اور اقدار شامل ہیں‘جو مُختلف سطحوں کی عمرتک طلباء کو سیکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہیں۔ اس کے علاوہ آموزیش محاصل کی ضرورت پر مفصل روشنی ڈالی‘ اساتذہ کے پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔پھر ایک چھوٹے سے وقفہ کے بعد چوتھے سیشن کا آغاز ہوا۔ محترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی نے آموزشی بازیابی کا استدلالی سے پس منظر اور زبان کی بنیادی مہارتوں پر روشنی ڈالی اور پی پی ٹی کے ذریعے وضاحت کی۔زبان کی بنیادی مہارتیں ایف این ایل اور پین بھارت کا مقصد واضح کیا۔ اس دوران ڈائیٹ کے پرنسپال جنابG.Loleet کی آمد ہوئی انھوں نے اُردو تربیت کی بہت تقریف کی اس موقع پر ڈاکٹرگُلسین صاحب بھی موجود تھے۔ڈائیٹ پرنسپال مسٹر G’Loleetنے بتایا کہ طلباء کی زبان دانی کی نشو ونما میں معلم کو ادبی زبان کا استعمال کمرہ جماعت میں کریں تاکہ طلباء کی زبان کے وسیلے سے بہترین نشو و نما ہوسکے۔اس موقع پر محترمہ بلقیس فاطمہ MRPنے اکتسابی خلاء کی ایک عمارت کی واضح تصویر کے ذریعے PPTپر بتانے کی کوشش کیں اور ؤموزشی محاصل کا مفصل خاکہ سالانہ تخمینہ کے ذریعے بتایا۔زبان کی بنیادی مہارتوں پر ایک سرگرمی بھی کروائی۔ اساتذہ نے اس سرگرمی کو مکمل کیا اور ہر گروہ کی جانب سے اس کو پیش کیاگیا۔اس پر تربیت گاہ میں موجود تمام اساتذہ نے تبصرہ کیا۔تبادلہ خیال ہوا‘بحث و مباحثہ کے ذریعے مُختلف مثالوں کے ساتھ سمجھنے کی اساتذہ کرام نے کوشش کی۔اور پہلے دن کی تربیت کااختتام عمل میں آیا۔
آموزشی محاصل کی تربیت کا دوسرا دن کی شروعات ہوئی پروگرام قراء تِ کلاپاک جناب محمد اسلم صاحب معلم کمٹھانہ نے پیش کیا۔تربیت گاہ میں موجود تماماساتذہ نے ملکر حمد باری تعالی پڑھی‘نعت ِ رسول محترمہ بشرت پروین معلمہ املا پور اورمحترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی نے پیش کیا۔چارٹ نقل مولانا ابوالکلام آزاد کے گروہ سے ان کی قائد ناظمہ نے پیش کئے۔ محترمہ ریاست صاحبہ صدر معلمہ کمٹھانہ نے پیش کئے۔ ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی جانب سے ان کی قائد محمد امام الدین صاحب راجولہ نے مکمل‘وقت بہ وقت ایک ایک سرگرمی اور طریقہ کار یعنی شروع سے لے کر آخر تک یمام کاموں کو مفصل طورپر پرپیش کیا‘اور پیش کرنے کا طریقہ بھی بڑا دلچسپ و مؤثر رہا ۔ تربیت میں موجود تمام اساتذہ کرام نے تالیوں سے ڈاکٹر مولوی عبدالحق کے قائد کی ستائش کی۔ اُردو کے تعلیمی وسائل کے ذرائع کو پیش کرنے کی ذمہ داری محمدحسین آزاد گروہ کو دی گئی تھی۔انکی قائد محترمہ بشری پروین نے بڑے ہی بہترین و خوبصورت رنگین ڈیزائن سے اُردو کے تعلیمی وسائل کے لنکس اور اسپیس کے نام قلمبند کئے تھے۔انھیں منہاج بیگم معاون معلمہ ہلی کھیڑ اور بشری پروین صاحبہ نے پیش کی اور بہترین وضاحت کی ان کی ستائش بھی تالیوں کے ساتھ کی گئی۔پچھلے دن کے اہم نکات کا اعادہ کیا گیا اور دوسرے دن کے کام کو تمام گروپ میں تقسیم کیا گیا جو اس طرح رہے (1)ڈاکٹر مولوی عبدالحق…اُردو کے تعلیمی وسائل (2)سرسید احمد خان..چارٹ نقل(3)مولانا ابوالکلام آزاد..فکرامروز (4)محمد حسین آزاد…روداد۔پروگرام دوبارہ شروع ہوا پہلے دن کا آغاز محترمہ بلقیس فاطمہ ایم آر پی نے آموزشی محاصل وار متعلم کاوش کتابچہ اکتسابی صفحات‘سرگرمیوں کی نشاندہی اور طریقہ کارپر مکمل معلومات PPTکے ذریعے دئیے۔آموزشی محاصل کے وسائل میں محترمہ نے سہولت کار کی کاستی کتابچہ اور اکتسابی صفحات کی وضاحت کی اس سے متعلق سرگرمیاں کروائی گئیں۔اکتسابی صفحات سے مکمل ایک صلاحیت سے جڑی سرگرمیاں ہر گروہ میں اکتسابی صفات دے کر کی گئیں تماماساتذہ ہر گروہ سے ان سرگرمیوں کو انجام دے کر پیش کئے۔محترمہ نے سالانہ‘منصوبہ اور داخلی جانچ کس طرح کی جائے فارمیٹ کے نمونوں کے ذریعے بتایا۔محترمہ بلقیس فاطمہ کی کلاس کے اختتام کے بعد وقفہ دیا گیا اس کے بعد جناب سید راشد صاحب کی کلاس کا آغاز ہوا آپ نے جماعت نہم کے منتخب شدہ آموزشی محاصل پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اکتسابی صفحات کے ذریعے سرگرمی کروائی جسے تمام اساتذہ کرام نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ انجام دئیے۔مُختلف موضوعات‘سرگرمیاں‘اور صلاحیتوں‘آموزشی محاصل پر اساتذہ نے سوالات کیلئے ایم آر پی سید راشد نے حوصلہ افزاء جوابات دئیے۔ہر گروہ سے اپنے اپنے کام کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔تمام گروہ سے ان کے کام کو پیش کیا گیا اور تحریری اکتسابی صفحات IMRPکے ہاں داخل کئے گئے۔اسی طرح سید راشد صاحب کی کلاس کا اختتام عمل میں آیا۔دوپہر وقفہ ہوا۔دوسرے دن کا دوسرا سیشن کا آغاز ہوا۔ محترمہ بلقیس فاطمہ MRPنے تیسرے مشن کا آغاز کیا اور ”جماعت ہشتم کے منتخب شدہ آموزشی محاصل کا جائزہ“عنوان پر معلومات پہنچائی۔اکتسابی صفحات راست طورپر ہر گروہ میں تقسیم کئے حمد باری تعالی پرظ کر سرگرمی کے اکتسابی صفحات سمجھ کر تحریر کرنے کی ہدایت دی گئی۔مسائل میں QRکوڈ کی مدد سے راست طورپر اللہ تعالی کے صفاتی ناموں کی تلاش کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ مُختلف اخلاقی کہانیاں‘امام غزالی ؒ‘امام بخاریؒ اور عبدالقادر جیلانیؒ کے واقعات سنائیں گئے۔اور سرگرمی کے اکتسابی صفات کو مکمل کرنے کہا گیا۔تمام اساتذہ کرام اس کام کو انجم دیا اور MRPصاحبین نے اسکے ساتھ روزنامچہ کس طرح لکھا جاتا ہے۔فارمیٹ کے ذریعہ بتایا۔سالانہ تخمینہ کے فارمیٹ تقسیم کئے گئے۔اور سالانہ تخمینہ کی تقسیم عمل میں آئی۔اس دوران نوڈل آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب کو کمرہ جماعت میں موجود اساتذہ کرام نے اپنے مسائل پیش کئے جناب محمد ذاکر حسین نے ان کے سوالات کے واضح انداز میں جوابات دئیے۔ اسطرح سے تیسرے سیشن کا اختتام عمل میں آیا۔چوتھے اور آخری سیشن کا آغاز سید راشد MRPنے کیا آپ نے تشخیص انداز قدر‘مسلسل جامع جانچ پر مفصل روشنی PPTکے ذریعے ڈالی۔ کلیکا چیتریکے سال کا ریکارڈ کس طرح سے رکھنا‘طلباء کی آموزشی جانچ کس طرح کی جاتی کیلئے کیا کیا حکمت ِ عملی اپنائی جائے‘نوٹس آف لیسن کس طرح لکھا جائے اور CCEکا فارمیٹ چار FAاور دو SAکس طرح فِل کریں۔تمام ریکارڈ سے متعلق بتایا۔ اور اساتذہ میں فارمیٹس تقسیم کئے اس دوران جناب محمد ذاکر حسین صاحب نوڈل آفیسر کلیکا چیتریکے اساتذہ کرام کو فیڈبیاک فارم تقسیم کئے اور فِڈ بیاک تحریری شکل میں دینے کی ہدایت دی گئی۔محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ MRPنے اساتذہ کرام میں پوسٹ ٹسٹ کے پرچے تقسیم کئے اور ٹسٹ لکھنے کو کہا گیا۔تمام اساتذہ نے ٹسٹ لکھا اور نوڈل آفیسر جناب سید ذاکر حسین صاحب نے تمام اساتذہ کو دو دن کی حاضری کاصداقت نامہ پیش کیا اور اساتذہ کو دو دن کی تربیت کا اختتام ہوا۔

Latest Indian news

Popular Stories