محمد جنید احمد میموریل ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد

بیدر۔30/نومبر۔محمد جنید احمد میمو ریل فاؤنڈیشن بیدرکے زیر اہتمام نہرو انڈور اسٹیڈیم بیدر میں محمد جنید احمد میموریل ٹورنیمنٹ اسٹیٹ لیول شیٹل اوپن بیڈ مینٹن کادوروزہ,27 28،نومبربروز ہفتہ،اتوارکو شاندار مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا۔فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جناب محمد عرفان پٹھان نے بتایا کے نہرو انڈور اسٹیڈیم بیدر میں ریاست کرناٹکا،مہاراشٹرا،تلنگانہ، آندھرا پردیش کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف نامور کھلاڑیوں نے حصہ لے تے ہوئے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیدر کی تاریخ کا سب سے بہترین ٹورنمنٹ کا افتتاح محترمہ ظہرہ نسیم چیف سیکریٹری ضلع پنچایت بیدر نے کیا۔ٹورنیمنٹ کی سرپرستی جناب محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر جے ایم کنسٹرکشن نے کی۔اس موقع پر جناب آرجی ناڈ گیر اسپورٹ آفیسر بیدر، بیدرکے ممتاز ماہر صحت جناب ڈاکٹر محمد مقصود چندہ صدر ضلع بیڈمینٹن اسو سیشن بیدر، ملک کے ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدر نشین شاہین اداراجات، جناب پرکاش بھورے سیکریٹری بیدر ضلع بیڈمینٹن اسو سیشن بیدر، شاہ اسلم پاشاہ قادری،محمد جواد احمد صدر عیدگاہ کمیٹی بیدر،محمد جمشید احمدولد محمد جنید احمد، جناب محی عرفان،آشیش،نتن،بسپاّ،فاروق قادری،عسکر علی مننا ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔ کھلاڑیوں میں بچوں،نوجوانوں اور بڑھوں نے علیحدہ علیحدہ اپنے کھیلوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔ڈائریکٹر بیدر اربن کو آپریٹیو بینک جناب محمد جبران احمد چئیر مین محمد جنید احمد میمو ریل فاؤنڈیشن بیدر کی سرپرستی میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو بدست مہمانان خصوصی نقد انعامات اور سند، مو مینٹوعطاء کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر ضلع اور پڑوسی ریاستوں کے شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔حکومتی احکامات کی روشنی میں کوویڈ 19کے پیش نظر شائقین سماجی فاصلہ بنائے ہوئے تھے۔کھلاڑیوں کے لئے بہترین انتظامات اور کھیل دیکھنے آئے ہوئے شائقین کے لئے پینے کا صاف پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔ جناب محمد جبران احمد چئیر مین محمد جنید احمد میموریل فاؤنڈیشن بیدر نے تالیوں کی گونج میں بتایا کے شہریان کا اسی طرح کا ساتھ رہا تو آئندہ بھی بڑے پیمانہ پر ہماری یہ کوشش جاری رہے گی۔ جناب محمد عرفان پٹھان کی نگرانی میں مقامی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم نے تمام مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا اور مہمان کھلاڑیوں کا قیام و طعام کا انتظام شاہین اداراجات بیدر،جے ایم گیسٹ ہاؤس بیدر میں کیا گیا تھا۔کھلاڑیوں نے بہترین ضیافت کے انتظامات کو سراہتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ یہ تاریخی حیثیت کا حامل ٹورنمنٹ کا اختتام جناب محمد جمشید احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔

Latest Indian news

Popular Stories