تانترک نے 8.12 کروڑ کا دھکا دیا‘22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بنگلور۔10/اکتوبر۔ ایک جعلی تانترک اور کار ڈرائیور نے پریشانی کا بہانہ کرکے ایک کنبہ سے 4.12 کروڑ روپے نقد اور آدھا کلو سونے کے زیورات برآمد کرلئے۔ہوراماوو کی رہائشی خاتون (57) کی شکایت پر بنگلورو ہیبال پولیس نے 22 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عورت کا تعلق امیر گھرانے سے ہے۔ اس کا شوہر ایک صنعتکار تھا۔ انہوں نے بنگلور اور ریاست کے بہت سے حصوں میں پراپرٹیز خرید رکھی تھیں۔ ان کا بیٹا کاروبار سنبھالتا ہے۔ منی راجو اس مقدمے کا سب سے اہم ملزم، سال 2005 میں کار ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ خاتون کا شوہر گردے کی بیماری میں دم توڑ گیا۔منی راجو اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا کرتا تھا۔ تب وہ عورت بھی بیمار ہوگئی۔ منی راجونے اسے بھی اسپتال لے جانا شروع کیا۔اس دوران منی راجو اور وہ عورت قریب ہوگئیں۔ منی راجو نے اس خاتون کے گھریلو کاروبار کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کیں۔ اس خاتون نے منی راجوکو بتایا کہ کنبہ میں بہت ساری پریشانی ہے۔ منی راجونے اس مسئلے کو حل کرنے کے بہانے خاتون کو کاکس ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک نجومی براہمند سے تعارف کرایا۔ منی راجو، برہمنند اور رامو نے پریشانی کے بہانے عورت سے دس سال میں 8.12 کروڑ روپئے اور آدھا کلو جیولری لیا تھا۔ منی راجو نینجی تصایر کھینچ کر خاتون کو بلیک میل کیا اور لاکھوں روپے لے لئے۔ مایوس ہو کر خاتون نے جملہ 22 افراد کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ فی الحال تمام ملزمان مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories