”محاسن ِاخلاق کامیابی کے ضامن“مہم۔خواتین کی ٹی پارٹی:سورہ نور کی تفسیر اورمہم کاتعارف

بیدر۔24/ستمبر۔ (محمد یوسف رحیم بیدری)۔ جماعت اسلامی ہند کی ایک ماہی ملک گیر مہم ”محاسن ِاخلاق کامیابی کے ضامن“کے تحت کئی ایک پروگرام بفضل ِ الٰہی جاری وساری ہیں۔ سدرامیا لے آؤٹ کے قریب میلور میں محترمہ سمیرہ پروین کے مکان پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ محترمہ ارجمند بتول باجی صاحبہ نے سورہ نور کی تفسیرپیش کی۔ ”محاسن ِاخلاق کامیابی کے ضامن“مہم کاشریک خواتین میں تعارف پیش کیا گیا۔اجتماع بڑا کامیاب رہا۔جملہ 35خواتین اس ٹی پارٹی میں شریک رہیں۔ ٹی پارٹی کے ساتھ محترمہ سمیرہ پروین صاحبہ نے ریفریشمنٹ کا بھی کافی اہتمام کررکھا تھا۔ دعا پر ٹی پارٹی اپنے اختتام کوپہنچی۔ مزید پروگرام شہر بیدر میں جاری ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ خواتین میں کافی بیداری محسوس کی جارہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories