بیدر۔11/ستمبر۔تعلقہ پنچایت بیدر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دفتر،محکمہ ا سکول ایجوکیشن کی جانب سے بیدر شہر کے بیلداڑے کنونشن ہال لاہوتی شوروم کے پیچھے پرتاپ نگر میں 12 ستمبر کو صبح 10.30 بجے”یوم اساتذہ“ کا پروگرام منعقد ہوگا۔ایشورا بی کھنڈرے ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان صدارت کریں گے۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے بیدر سے لوک سبھا کی رکن ساگرایشورا کھنڈرے،اوراد (بی) ایم ایل اے پربھو بی چوہان،بسواکلیان ایم ایل اے شرانو سلگر،بیدر جنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر کے بیلداڑے،ہمناآباد کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدھالنگپا این پاٹل،ارکانِ قانون ساز کونسل, ڈاکٹر چندر شیکھر بی پاٹل،سشیل جی نموشی،بھیم راؤ بی پاٹل،ایم جی مولے اور مالا نارائن راؤ، صدر کرناٹک فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن۔ بیدر میونسپل کونسل کے صدر محمد غوث،بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بسواراج جابشیٹی، سلیم پاشاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، بیدر۔بیدر ڈائیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ترقی) اور پرنسپل ایچ ایس ناگنور،بیدر تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر کرن پاٹل،بیدر شرکت کریں گے۔اکامہادیوی مہیلا مہاودیالیہ کے پروفیسر شیوشرنپا ہگی پاٹل،بیدر کی نوجوان خاتون مصنفہ ڈاکٹر پریما ہگار اور کرناٹک اسٹیٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کو خصوصی اعزازدیا جائے گا۔کرناٹک اسٹیٹ ہائی اسکول کو ٹیچرس اسوسی ایشن اور تمام گورنمنٹ ایڈیڈ پرائمری اور ہائی اسکول ٹیچرس اور بیدر تعلقہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر،سیکرٹریز اور تمام عہدیداران شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔