بیدر۔16/اکتوبر۔ راشن کارڈ بنائیں، گاؤں کے لیے بس چلائیں، تنگ سڑک کو چوڑا کریں اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کریں۔یہ وہ تحریریں ہیں جوبیدر تحصیلدار محمد شکیل کو بیدر تعلقہ کے راجنال میں مسائل پر مبنی درخواستیں دی گئیں۔اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے محمد شکیل نے کہا کہ راشن کارڈ اورپینشن کے لیے جمع کرانے کی درخواستیں زیادہ ہیں‘ انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ بی پی ایل کارڈ غریب خاندان کے لیے کاٹ دئیے جارہے ہیں۔انھوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ راشن کارڈ کے ایسے معاملوں کو چیک کریں۔کچھ لوگوں کا راشن کارڈ نہیں کاٹا گیا۔عہدیداروں نے کہا کہ کچھ مطلوبہ دستاویزات اور معلومات جمع کرانے کے بعد انہیں فعال کر دیا جائے گا۔بیدر سے گاؤں تک ہر صبح اور شام طلباء کو مستفید ہونے بس چلانے کے گاؤں والوں کے مطالبے کے جواب میں، محمد شکیل نے ٹرانسپورٹ حکام کے ساتھ مشاورت سے بس کی سہولت پر کارروائی کرنے کا وعدہ کیا۔سڑکوں کی کی توسیع کو لے کر محمد شکیل نے گاؤں کا نقشہ چیک کیا اور کہا کہ گاؤں میں تنگ سڑکوں کو چوڑا کیا جائے۔ اگر سڑک زیادہ تنگ ہے تو اسے توسیع کی جائے گی اس سے پہلے وہ گاؤں ہنومان مندر سے پیدل گورنمنٹ پرائمری سکول تک جا پہنچے تھے۔انہوں نے سڑک، سیوریج اور پینے کے پانی کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ مختلف محکموں کے تعلقہ سطح کے افسران ان کے ساتھ تھے۔
راجنال گاؤں والوں کے بنیادی مسائل کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے تحصیلدار بیدر کا تیقن
By y admin




