فی الوقت دنیا بھر کے اہم مدوں میں سے ایک اہم مدا ترکی میں لگی آگ ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکتا ہے اور آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے لئے 6 ہیلی کاپٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 13 کر دیا گیا ہے۔ جس میں روس، یوکرائن اور ایران کے طیارے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق آگ سے اب تک 400 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔




