بنگلورو، 5 ستمبر۔ کرناٹک حکومت نے اڈپی ضلع کے کندا پورہ میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل بی جی رام کرشنا کو بہترین استاد کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔رام کرشنا کو آج یوم اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا جانا تھا، لیکن مسلم کمیونٹی کے کچھ کارکنوں اور قائدین کے سخت اعتراض کی وجہ سے حکومت نے انہیں یہ ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ٹیچر کے خلاف غصے کی وجہ دو سال قبل ریاست میں حجاب تنازعہ کے دوران اس کا مبینہ موقف رہا۔ایک ذریعے نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ان کے نام کا اعلان کیا تھا لیکن اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔