ڈاکٹر عبدالقدیر کے فرزندعبدالمقیت کا نکاح پربھنی میں عمائدین شہر کی موجودگی میں نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام پایا‘اس موقع پرعروسہ کے والد سید سمیع ( ماجو لالہ ) نے 20اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت نیز پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن کے کانگریس آئی کے ہاؤس لیڈر سید سمیع عرف ماجو لالہ کی دختر سیدہ جمیلہ بیگم کا عقد مسعود ملک کی مشہور و معروف عصری تعلیمی درسگاہ شاہین اکیڈمی کے روح رواں ڈاکٹر عبدالقدیر کے فرزند عبدالمقیت کے ہمراہ پربھنی شہر کے مسجد محبوب نظام شاہی، اسٹیشن روڈ، پربھنی میں عمائدین شہر کی موجودگی میں بعد نماز جمعہ بحسن خوبی انجام پایا – اس بزم مناکحت پر علاقہ مرہٹواڑہ کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک اور تیلنگانہ سے سیاسی، سماجی، ملی شخصیات نے شرکت کی – اس بزم مناکحت پر جملہ 20 اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا – ان اجتماعی شادیوں میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک پر عمل کرتے ہوئے نہایت سادگی سے بغیر کسی لین دین کے نکاح عمل میں آئے – نکاح کی کارروائی معروف حافظ و قاری قاضی محمد مہذب الدین صدیقی نے بحسن خوبی انجام دی – مذکورہ قابل تقلید اور قابل تحسین نکاح کے انعقاد پر عوام اور شرکاء میں خوب پزیرائی اور ستائش کی جا رہی ہے – مذکورہ شادی میں نوشہ کی جانب سے بیدر (کرناٹک) سے چنندہ افراد کی موجودگی میں لوگوں نے شرکت فرمائی – جس میں نوشہ کے والد ڈاکٹر عبدالقدیر، رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ و روح رواں شاہین اکیڈمی، بیدر (کرناٹک) عبدالرزاق،عبدالحنان، عبدالمنان،عبدالحفیظ،عبدالحسیب سر، محمد عبدالکریم، مہتاب سر، اعجاز سر، عبدالرحمن، ایڈوکیٹ غلام نبی، خواجہ پٹیل، عبدالمجید، عبدالصمد، عبد العزیز، ڈاکٹر عقیل کے علاوہ پربھنی شہر و ضلع سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان،رکن کونسل عبداللہ خان درانی عرف بابا جانی،سابق رکن کونسل سریش دیشمکھ،تحسین احمد خان، عبدالحفیظ چاوش, وقار احمد خان،،شیخ مجیب موظف ڈی وائے ایس پی،اورنگ آباد، ڈاکٹر رفیق شیخ، یشونت کالج آف آء ٹی، غلام محمد مٹھو، ڈاکٹر سید خداداد حسینی، مولانا محمد صادق ندوی، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی،قاری عبدالرشید حمیدی، ڈپٹی میئر بھگوان واگھمارے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین گلمیر خان،کارپوریٹر سید عمران حسینی، سماجی کارکن سید قادر، انور خان، محمد اشرف سایا، محمد افضل پاڈیلا، سریش ناگرے،موسی ناگانی، معراج قریشی، معین مولوی باغبان کے علاوہ پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرس و شہر کے سیاسی، سماجی، ملی، مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر زوجین کو روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا – اجتماعی شادیوں کے کامیاب انعقاد کے لئے سجو لالہ متر منڈل کے سید آصف، مولانا مجیب خان دہلوی، مولانا عبدالرحیم خان ندوی، سید مشتاق و دیگر احباب پیش پیش تھے – اجتماعی شادی کے کامیاب انعقاد کے لئے روشن خان محلہ پربھنی کمیٹی کے ذمہ داران عبدالحفیظ انصاری، محمد اشرف سایا، انور خان، موظف ڈی وائے ایس پی،طاہر علی خان، ظفر احمد خان، راشد خان و دیگر نے اہم رول ادا کیا –

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!