عامر اور فاطمہ کی وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی، کیا بیٹی ایرا خان واقعی تنگ آچکی ہیں؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں ہیں

چندی گڑھ۔30/دسمبر۔ عامر خان اور ان کی تیسری شادی ان دنوں مداحوں کے درمیان گرما گرم موضوع بنی ہوئی ہے۔ آئے روز طرح طرح کی باتیں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں۔کبھی عامر خان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ عامر کی بیٹی ایرا خان اس افواہ سے کافی دکھی ہیں۔ہم آپ کو بتائیں گے کہ افواہوں میں کتنی سچائی ہے۔ ہم نے ان دعوؤں پر فیکٹ فائنڈنگ بھی کی جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔آئیے آپ کو ان دعوؤں کی حقیقت بھی بتاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔سوشل میڈیا پر عامر خان کی بیٹی کا تیسری شادی پر ردعمل بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ویڈیوز پرانی ہیں جو اب عامر کی تیسری شادی کے حوالے سے دیکھی جارہی ہیں۔اس ویڈیو میں ایرا خان کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میرے والد تیسری شادی کرنے والے ہیں تو میں کافی ڈپریشن میں چلی گئی۔جب میرے والد نے تیسری شادی کی تو مجھ سے یہ برداشت نہ ہوا۔ لیکن اگر حقائق کو دیکھا جائے تو یہ ویڈیوز کافی پرانی ہیں۔ اس ویڈیو کا عامر اور فاطمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اب بات کرتے ہیں عامر اور فاطمہ کی شادی کی۔ حال ہی میں دو افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فاطمہ عامر کی تیسری بیوی ہیں۔وائرل ہونے والی تصویر کے پیچھے کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔ عامر خان اور اداکارہ فاطمہ کی وائرل ہونے والی تصویر مکمل طور پر جعلی ہے۔ یہ شرپسند عناصر کی طرف سے فوٹو شاپ کی گئی ہیں۔ جو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔فی الحال شادی کے حوالے سے عامر خان اور فاطمہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!