حکمراں بی جے پی کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے

بنگلورو۔ 16/ جون۔ حکمراں بی جے پی کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حال ہی میں منعقدہ دو سالہ انتخابات میں پارٹی نے اساتذہ کے کوٹے کے تحت ایک نشست اور گریجویٹ کوٹے کے تحت ایک نشست جیتی، جبکہ کانگریس کو بھی ایک ایک نشست ملی۔قانون ساز کونسل کے انتخابات کے ان نتائج کو جنتا دل (سیکولر) کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ان دونوں سیٹوں کو کھو دیا ہے جو اس نے پہلے حاصل کی تھیں۔ دوسری طرف کانگریس کو دو سیٹوں کی برتری حاصل ہے کیونکہ جن چار سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے تھے ان میں سے کوئی بھی سیٹ ماضی میں کانگریس کے پاس نہیں تھی۔بی جے پی نے دو سیٹیں جیت کر ریاستی مقننہ کے ایوان بالا میں اپنی اکثریت برقرار رکھی۔ تاہم پارٹی کو سبکدوش ہونے والے ایم ایل سی ارون شاہ پور سے شکست کے بعد دھچکا لگا، جو ٹیچر کوٹہ سیٹ سے ایوان بالا میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ اساتذہ کے کوٹے کی دو نشستوں کے نتائج کا اعلان چہارشنبہ کی رات کیا گیا تھا، جب کہ گریجویٹ کوٹے کی دو نشستوں کے نتائج کا اعلان جمعرات کو ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد کیا گیا۔پیر کو نارتھ ویسٹ گریجویٹ، ساؤتھ گریجویٹ، نارتھ ویسٹ ٹیچر اور ویسٹ ٹیچر کی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی اور 71.01 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔نارتھ ویسٹ گریجویٹ سیٹ سے بی جے پی کے نیرانی ہنمنت رودرپا نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں کل 44,815 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف کانگریس کے سنیل انناپا سنک کو 10,122 ووٹ ملے۔ رودرپا بھی ماضی میں اسی سیٹ سے ایم ایل سی تھے۔ ساؤتھ گریجویٹ سیٹ سے کانگریس کے مدھوجی میدے گوڑا جیت گئے ہیں۔ انہیں 46,082 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف اور سابق بی جے پی ایم ایل سی کو 33,878 ووٹ ملے۔ جے ڈی (ایس) کے ایچ کے رامو اس سیٹ پر 19,630 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بی جے پی کے بسواراج ہوراٹی، جو حال ہی میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین تھے، نے ویسٹرن ٹیچرس سیٹ سے کامیابی حاصل کی، جب کہ نارتھ ویسٹ ٹیچرس سیٹ پر کانگریس کے سابق ایم ایل اے اور ایم پی پرکاش ہکیری نے کامیابی حاصل کی۔ ہکیری نے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل سی ارون شاہ پور کو شکست دی۔ان نتائج کے ساتھ ہی 75 رکنی قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ کانگریس کے پاس 27، جے ڈی (ایس) کے پاس آٹھ اور ایک آزاد ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!