بیدر۔4/مئی۔ جنابسید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل حج کمیٹی ممبئی میں کرناٹک اسٹیٹ کے عازمین حج کی قرعہ انداز کی کئی گی اس ضمن میں یہاں دفتر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین محمد رؤف الدین کچہری والے نے پریس کانفرنس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ کرناٹک اسٹیٹ کے جملہ 4235درخواستوں میں سے 2752خوش نصیب عازمین حج کو قرعہ کے ذریعہ منتخب قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیرمین بننے کے بعد امسال پہلا حج ہونے جارہاہے اس لئے وہ ریاست کے تمام عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر پریس کو مخاطب کرتے ہوئے انجمن کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ بیدر سے جملہ (60)Coverکے ذریعہ 137عازمین کیلئے ضروری ہے کہ 6مئی سے پہلے پہلی قسط مبلغ81,000/-فی کس ادا کریں اس کے ساتھ declaration Formاوریجنل پاسپورٹ،تین عدد فوٹو ز او Model Screening & Fitnessقسط کی ادائیگی کی چالان کاپی منسلک کرکے داخل کریں۔ 4/اپریل سے دفتر انجمن پر اوقات کار میں ربط پیدا کریں اور خادم الحجاج کی خدمت سے استفادہ حاصل کریں۔




