بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ( ڈی ڈی پی آئی) چارج سنبھالا
کولار ( شبیر احمد، سرینیواس پور) کولار ضلع کے محکمۂ تعلیم کی نئی ڈپٹی ڈائریکٹر ( ڈی ڈی پی آئی) کے طور پر الماس پروین تاج نے آج عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا جانا باعثِ فخر ہے۔
الماس پروین تاج اس سے قبل ریاستی محکمۂ تعلیم کے کمشنر دفتر میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ اپنی ملازمت کے دوران محنت اور دیانتداری سے کام کرنے کی وجہ سے انہیں کولار ضلع میں تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تقرر دیا گیا ہے۔ آج صبح ایک سادہ تقریب میں انہوں نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھالا۔
اس موقع پر محکمۂ تعلیم کی افسران اور عملہ بڑی تعداد میں موجود رہا جن میں ایس آر وینا (تعلیمی افسر)، سعیدہ فاطمہ (ڈی وائی پی سی، آر ایم ایس اے)، شرنپا بریدار (اے پی سی او)، گووند گوڑا (اکاؤنٹس آفیسر)، دینیش بابو (سپرنٹنڈنٹ)، کیشو ریڈی (سپرنٹنڈنٹ)، چندرشیکھر (ضلع جسمانی تعلیم سپرنٹنڈنٹ)، منجناتھ (پی ڈی ایس)، چرنجیوی (ڈی ڈی ایس)، بنجامن (ڈی ڈی ایس) سمیت کئی اہلکار شامل تھے۔موجود افسران و عملے نے الماس پروین تاج کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے کاموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




