شاہین میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام: مہیش میگھنا نوار

حادثات سے بچنے کے لیے قوانین پر عمل کریں۔

بیدر۔11/جولائی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنانوار نے کہا کہ سڑک حادثات سے بچنے کے لیے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔وہ یہاں شاہ پور گیٹ کے قریب شاہین پی یو سائنس کالج میں ضلعی پولیس کی جانب سے روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے مہینے کے موقع پر منعقدہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ 75 فیصد سڑک حادثات ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان بڑی تعداد میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔2022 میں ملک میں 3.5 لاکھ سے زیادہ سڑک حادثات میں 1.55 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ریاست میں 36,100 حادثات میں 9,857 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 57فیصدکیسز میں، زیادہ تیز رفتاری، لاپرواہی کی وجہ سے اور 29 فیصد کیسز کی وجہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہیں۔ضلع میں حادثات کے واقعات میں سالانہ اوسطاً 300 سے 325 اموات ہوتی ہیں۔ رواں سال کے 6 ماہ میں 170 افراد حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ضلعی پولیس کا مقصد ضلع میں حادثات پر قابو پانا ہے۔نہوں نے کہا کہضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ چن بسونا ایل این کی رہنمائی میں ا سکول، کالج،عوامی مقامات پر اسٹیج پروگرام،کتابچے کی تقسیم،سائن بورڈز کی تنصیب کے ذریعے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کی جا رہی ہے۔گاڑی چلانے والوں کو مقررہ حدود میں گاڑی چلانا چاہیے۔دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے۔ فور وہیلر چلاتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ٹریفک سگنلز پر عمل کیا جائے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہشاہین تعلیمی ادارہ جات میں بچوں کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ عمومی معلومات بھی دئیے جاتے ہیں۔شاہین کالج میں موبائل،گاڑی، ٹیوشن، پر پابندی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ٹریفک قوانین موجود ہیں۔اس لیے ہر ایک کے لیے ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ہنمریڈپا،ٹریفک اسٹیشن پولیس انسپکٹر وجے کمار باوگے،پی ایس آئی سریش بھاومنی،عملہ سنجو کمار،ستیش،سدھاریڈی وہاں موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories