ٹرمپ کے حامیوں کا کیپیٹل پر حملہ

شاہد عالم پٹنہ

ٹرمپ کے حامی جنہونے امریکی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کی شکست کو مسترد کیا امریکی کانگریس کے اجلاس کے دوران حملہ کر دیا اور کیپیٹل بلڈنگ کے اندر جان ليوا ہتھیار لے کر داخل ہو گئے۔ اسے پوری دنیا میں جمہوریت پر حملہ کہا جا رہا ہے۔ اور اس کی پوری دنیا میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

پہلے ٹرمپ مہم میں ملبوس مظاہرین واںٔٹ ہاؤس کے باہر ہی مظاہرہ کر رہے تھے۔ لیکن جلد ہی وائٹ ہاؤس پر چھڑنا شروع کر دیئے۔

اس حملے میں اب تک چار لوگوں کی جان ہلاک ہوںیٔ۔ اور کچھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اچانک ہو گیا پولس جب تک کچھ سمجھ پاتی، لوگوں کی بھیڑ بڑھتی چلی گئی۔

امریکہ میں تازہ سیاسی حالات پر امریکی کانگریس کے ایک رکن کے ٹویٹ سے ہم اپنی بات کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس ٹویٹ کے ذریعے "لوری تراحان” کہتی ہیں کہ یہ ایک گھریلو دہشت گردانہ حملہ ہے۔ جس کی بقا کے لئے امریکہ کی کئ نسلوں نے اپنی جان دی ہے ۔ حالات بہتر ہو نگے۔ انصاف تیزی سے ہوگا۔

انہونے اپنے دوسرے ٹویٹ میں اس حملے کے لئے صاف صاف موجودہ صدر ٹرمپ کو ذمےدار ٹھہرایا ہے۔

وہیں ڈچ کے وزیر اعظم "مارک روٹ ” اپنے ٹویٹ کے ذریعے لکھتے ہیں کہ”واشنگٹن ڈی سی کی جاری کردہ تصویریں بہت ہی ہولناک مناظر کی طرح ہے آپ جو وائیڈن کو اگلا صدر کے طور پر مان لیں۔”

وہیں برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وہ اپنے ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ امریکی کانگریس میں شرمناک حرکت، امریکہ دنیا بھر میں جمہوریت کے لئے آگے رہتا ہے اور اب یہ زیادہ ضروری ہو گا کہ اقتدار کی منتقلی پرامن اور منظم انداز میں کی جاںٔے۔

نائب صدر پنس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا باضابطہ کردار 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کو ختم نہیں ہونے دیتا ہے۔

انہونے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "میں نہ تو انتخاب کی شدت کو پلٹ سکتا ہوں اور نہ ہی بائیڈیں کی فتح کو خارج کر سکتا ہوں۔” جب کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا مجھ پر بہت دباؤ ہے۔

مائک پنس کے اس بیان پر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مائک پنس میں ہمت نہیں ہے”۔

ہنگامہ کے باوجود صدر ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "میں امریکی دارالحکومت میں موجود ہر ایک لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ تشدد نہیں ہم امن و امان کے فریق ہیں۔ قانون کا احترام کریں”.

جو بائیڈن نے ٹویٹ کر کہا کہ کیپیٹل بلڈنگ میں لوگوں نے جو کچھ کیا وہ انتہا پسند لوگ ہیں۔ جو قانون پر یقین نہیں رکھتے۔ انہونے لوگوں کی اس حرکت کو غداری کہا ہے۔

اس بات سے ظاہر ہے کہ نہ تو امریکی پارلیمنٹ اور نہ نائب صدر اس معاملے میں ٹرمپ کے ساتھ ہیں اور توقع ہے کہ جو بائیڈن کی انتخاب کی تصدیق تھوڑی ہی دیر میں ہو جائیں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ حامیوں کے تشدد کی مذمت کی اور پر امن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی حمایت کی۔

Latest Indian news

Popular Stories