کرناٹک میں جنتا دل (سیکولر) کے دو سابق ایم ایل اے کانگریس میں شامل ہو گئے

بیدر۔15/نومبر۔کرناٹک جنتا دل (سیکولر) کے ایم ایل اے آر منجوناتھ اور ڈی سی گوری شنکر بدھ کو اپنے حامیوں کے ساتھ حکمراں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ڈی سی گوری شنکرٹمکورو رورل سے ایم ایل اے تھے اور منجوناتھ شہر کی دسراہلی سیٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔بنگلورو کے بومنہلی سے سینئر جے ڈی (ایس) لیڈر ٹی آر پرساد بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے جے ڈی (ایس) کے ان رہنماؤں اور حامیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔سدارامیا نے کہا کہ ان لیڈروں نے جے ڈی (ایس) کے ‘فرقہ وارانہ’ بننے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories